جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

حکومت بتائے کن شرائط پر آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا گیا، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے حکومت سے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے ہوئے معاہدے کی شرائط بتانے کا مطالبہ کردیا۔منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران سراج الحق نے کہا کہ حکومت بتائے کن شرائط پر آئی ایم ایف کے ساتھ…

گورنر سندھ نے واٹر بورڈ سے متعلق ترمیمی قانون کی منظوری دے دی

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سے متعلق ترمیمی قانون کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق ترمیمی قانون کی منظوری کے بعد کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے چیئرمین اب میئر بلدیہ عظمیٰ کراچی ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق قانون…

چیئرمین سینیٹ کا سوئیڈن کے اسپیکر کو خط، قرآن پاک کی بےحرمتی پر اظہار افسوس

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سوئیڈش اسمبلی کے اسپیکر کو خط لکھ کر قرآن پاک کی بےحرمتی پر افسوس کا اظہار کیا۔صادق سنجرانی نے خط میں کہا کہ قرآن ہماری مقدس کتاب ہے جو مشعل راہ ہے، قران پاک کی بے حرمتی سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے…

پشاور: داماد کی فائرنگ سے سسر جاں بحق

پشاور کے علاقے مچنی گیٹ میں داماد کی فائرنگ سے سسر جاں بحق ہوگیا۔شوہر اپنی روٹھی ہوئی بیوی کو منانے کےلیے سسرال پہنچا تھا، نوجوان نے اس موقع پر گولیاں مار کر سسر کو قتل کردیا۔پشاور پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم کا…

افغانستان: طالبان نے بیوٹی پارلرز کو بند کرنے کا حکم

طالبان نے افغانستان میں بیوٹی پارلرز پر پابندی لگادی، اس بات کا اعلان حکومتی ترجمان نے کیا۔طالبان حکومت کی وزارت کے ایک ترجمان محمد صدیق عاکف مہاجر نے پابندی کی تفصیلات نہیں بتائیں لیکن سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ایک حکم نامے کے متن کی…

بچپن میں مجھے گھر والے ’کلو‘ کہتے تھے، بشریٰ انصاری

بین الاقوامی شہرت یافتہ فنکارہ بشریٰ انصاری نے کراچی میں منعقدہ ’’ملکہ تبسم شو‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے اپنے بارے میں بتایا کہ شادیوں میں شرکت سے خوف آتا ہے، بےنظیر بھٹو، نازیہ حسن اور بانی متحدہ کی شادی میں شریک نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا…

پولیس مجھے گرفتار کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی، اسد قیصر

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ پولیس مجھے گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔پشاور سے جاری بیان میں اسد قیصر نے کہا کہ مجھے پشاور ہائیکورٹ سے گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تاہم پولیس…

فیوریٹ زمبابوے کو شکست، اسکاٹ لینڈ کی ورلڈکپ کھیلنے کی راہ ہموار

ورلڈکپ کوالیفائر کے اہم میچ میں میزبان اور ایونٹ کی فیوریٹ زمبابوے کو اسکاٹ لینڈ سے 31 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔اس شکست کے ساتھ ہی زمبابوے بھارت میں شیڈول کرکٹ ورلڈکپ 2023 کےلیے کوالیفائی کرنے میں ناکام ہوگیا۔ جبکہ اسکاٹش ٹیم کی…

گلگت بلتستان، آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں وزیراعظم میرٹ اسکالرشپ شروع ہوگی

اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں وزیراعظم میرٹ اسکالرشپ کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے۔اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ باصلاحیت نوجوانوں کو لیپ…

نیب ترمیمی آرڈیننس: فائدہ پہنچانے کے بدلے تحائف لینا یا دینا جرم قرار

قومی احتساب بیورو (نیب) ترمیمی آرڈیننس میں کسی کو فائدہ پہنچانے کے بدلے تحائف لینا یا دینا جرم قرار دے دیا گیا۔نیب ترمیمی آرڈیننس کی تفصیلات سامنے آگئیں، جس پر گزشتہ روز قائمقام صدر صادق سنجرانی نے دستخط کیے تھے۔آرڈیننس میں کسی کو…

جمعہ کو یوم تقدیس قرآن منانے کا فیصلہ، وزیراعظم کی قوم سے احتجاج میں شریک ہونے کی اپیل

حکومت نے جمعہ7 جولائی کو یوم تقدس قرآن منانےکا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے آج اسلام آباد میں وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جمعہ 7 جولائی کو سوئیڈن میں پیش آنے والے واقعے کے خلاف ملک گیر احتجاج…

پیپلز پارٹی کے ایم پی اے کا حافظ نعیم کو ایک ارب ہرجانے کا نوٹس

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے ایم پی اے طارق مسعود نے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کو ہتک عزت پر ایک ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا۔نوٹس کے مطابق حافظ نعیم الرحمان نے طارق مسعود پر جھوٹے الزامات لگائے، وہ 14 روز میں معافی…

روس مقامی کرنسیوں میں لین دین کی حمایت کرتا ہے، صدر پیوٹن

بھارت میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سالانہ سربراہی ورچوئل اجلاس سے خطاب میں روس کے صدر پیوٹن نے کہا کہ ایس سی او ممالک سے تعلقات کو فروغ دینے کا ارادہ رکھتے ہیں، روس مقامی کرنسیوں میں لین دین کی حمایت کرتا ہے۔صدر پیوٹن کا کہنا…

190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل: چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع

احتساب عدالت اسلام آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی این سی اے کے 190 ملین پاؤنڈ کے کیس میں ضمانت میں توسیع کر دی۔جج محمد بشیر نے چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 13 جولائی تک ضمانت میں توسیع…

کسی کے مقدسات کی توہین کو آزادی اظہار کہنے پر لعنت بھیجتے ہیں، مولانا عبدالخبیر آزاد

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ کسی کے مقدسات کی توہین کو آزادی اظہار کہنے پر لعنت بھیجتے ہیں۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ سوئیڈن واقعے پر دو ارب سے زائد مسلمانوں کے دل…

چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر جج کا کیس سے دستبردار ہونے سے انکار

جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سِپرا کی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی 6 مقدمات میں ضمانت میں 10 جولائی تک توسیع کر دی، جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر کیس سننے سے دستبردار ہونے سے انکار کر دیا۔دورانِ سماعت…

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غیر سیاسی ہے، جسے کوئی حکومت ختم نہیں کرسکتی، فیصل کریم کنڈی

وفاقی وزیر مملکت اور پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) غیر سیاسی ہے، جسے کوئی حکومت ختم نہیں کرسکتی۔ڈیرہ اسماعیل (ڈی آئی) خان میں خطاب کے دوران فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بی آئی…

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کرلیں

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سیاسی جماعتوں سے اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کرلیں۔ای سی پی اعلامیے میں سیاسی جماعتوں کو 29 اگست سے قبل اپنے اکاؤنٹس کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ای سی پی نے اعلامیے میں کہا کہ سیاسی جماعتیں…

امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک، 8 زخمی

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر فورٹ ورتھ میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہوگئے۔فائرنگ کا واقعہ پارکنگ میں پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جائے وقوعہ پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ دو اسپتال میں جان کی بازی ہار گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ 8 دیگر افراد اسپتال…

خدیجہ شاہ کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری

لاہور ہائیکورٹ میں خدیجہ شاہ کی رہائی کےلیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے حقائق کے برعکس خدیجہ شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کی۔درخواست…