جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

لاس اینجلس: چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 6 افراد ہلاک

امریکا کے شہر لاس اینجلس کے نواح میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں اس میں سوار تمام 6 افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق لاس ویگاس سے اڑنے والا پرائیوٹ طیارہ فرینچ ویلی ایئر پورٹ کے قریب کھلے میدان میں گر کر…

قازقستان کی SCAT ایئر لائن کی افتتاحی پرواز کی لاہور آمد و روانگی

قازقستان کی SCAT ایئر لائنز کی افتتاحی پرواز ہفتے کی شب لاہور پہنچی جو بعد میں مسافروں کو لے کر روانہ ہوئی۔الماتے سے روانہ ہونے والی ایس سی اے ٹی ایئر لائن کی افتتاحی پرواز ڈی وی 849 نے رات 8 بج کر 10 منٹ پر لاہور کے علامہ اقبال…

بھارت نے دریائے راوی میں پانی چھوڑ دیا: پی ڈی ایم اے

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے بتایا ہے کہ بھارت نے دریائے راوی میں پانی چھوڑ دیا ہے۔پی ڈی ایم اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت نے ایک لاکھ 85 ہزار کیوسک پانی دریائے راوی میں چھوڑا ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا…

امریکی لیبارٹری میں 20 سال کی سائنسی تحقیق خاکروب نے برباد کر دی

امریکا میں طبی سائنسی تحقیقی مرکز میں خاکروب کی معمولی سی غلطی کے باعث لیبارٹری کی 20 سال کی تحقیق تباہ ہو گئی۔امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک اسٹیٹ میں رینسیلر انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ سائنسز کے درمیان معاہدے کے تحت صفائی کے لیے خدمات فراہم…

ملک میں بارشوں سے حادثات میں اموات 78 ہو گئیں

ملک میں حالیہ بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 78 ہو گئی۔پنجاب میں 48، خیبر پختون خوا میں 20 افراد جان سے گئے، 130 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔تازہ واقعات میں رائے ونڈ اور قصور میں کرنٹ لگنے سے 2 مزید ہلاکتیں ہوئی ہیں۔پنجاب…

تین روزہ شندور پولو فیسٹیول کا آج آخری دن

3 روزہ شندور پولو فیسٹیول کے آج آخری روز فائنل میں چترال اور گلگت بلتستان کی ٹیمیں مدِمقابل ہوں گی۔سطحِ سمندر سے 12 ہزار 264 فٹ بلندی پر جاری میلے میں بڑی تعداد میں سیاحوں نے بھی شرکت کی۔شندور پولو فیسٹیول دیکھنے کے لیے بین الاقوامی…

پاک امریکا تعلقات مستحکم ہو رہے ہیں، مسعود خان

امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ پاک امریکا تعلقات مستحکم ہو رہے ہیں۔مسعود خان نے یہ بات ڈیلاس میں اپنا کنونشن میں شرکت کے موقع پر ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کے دوران کہی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان مختلف…

قرآن پاک اللّٰہ تعالیٰ کی طرف سے پوری انسانیت کیلئے رہنمائی ہے: محمد رضوان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ قرآن پاک اللّٰہ تعالیٰ کی طرف سے پوری انسانیت کے لیے رہنمائی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا ہے کہ ہر مسلمان نے قرآن پاک کی آیات کو اپنے دل میں محفوظ کر رکھا ہے…

گوادر: ڈیزل سےبھراٹرک الٹنے کے بعد جل گیا، 3 افراد جاں بحق

بلوچستان کے ضلع گوادر میں مکران کوسٹل ہائی وے پر علاقہ بسول کے قریب ڈیزل سے بھرا ٹرک الٹ گیا۔پولیس کے مطابق ٹرک میں آگ لگنے سے 3 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے باعث مکران کوسٹل ہائی وے پر ٹریفک کی آمد و رفت…

پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا پہنچ گئی

سری لنکا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکن دارالحکومت کولمبو پہنچ گئی۔پاکستان کرکٹ ٹیم آج آرام کرے گی جبکہ کل ہمبنٹوٹا روانہ ہوگی جہاں 11 اور 12 جولائی کو 2 روزہ وارم اپ میچ کھیلا جائے گا۔دوسری جانب…

جہلم: سلنڈر دھماکا، ہوٹل کی عمارت گر گئی،3 لاشیں، 7 زخمیوں کو نکال لیا گیا

جہلم میں جی ٹی روڈ پر واقع 3 منزلہ ہوٹل کے کچن میں سلنڈر پھٹنے سے دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں عمارت کا ایک حصہ گر گیا، 3 لاشوں کو ملبے سے نکال لیا گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق عمارت کے گرنے والے ملبے تلے 25 افراد دب گئے جنہیں نکالنے کا…

امریکا اور چین پر تعلقات کو سنبھالنے کی ذمہ داری ہے، امریکی وزیر خزانہ

امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن (Janet Yellen) نے کہا ہے کہ ایک ساتھ رہنے اور عالمی خوشحالی میں حصہ لینے کا راستہ تلاش کرنا امریکا اور چین کی ذمہ داری ہے۔ بیجنگ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح کے مذاکرات…

یمن کے حوثیوں نے سوئیڈن سے درآمدات پر پابندی لگادی

یمن کے حوثیوں نے قرآن کی بےحرمتی کے واقعے کے بعد سوئیڈن سے درآمدات پر پابندی لگادی۔حوثی وزیر تجارت نے کہا کہ درآمدات پر پابندی کا فیصلہ سوئیڈن میں قران کی بےحرمتی کے بعد کیا گیا ہے۔وزیر تجارت کا کہنا تھا کہ سوئیڈش اشیاء کی درآمدات محدود…

جہلم: سلنڈر بھرنے پر لگا کر دکان مالک باہر کھڑا سگریٹ پی رہا تھا، عینی شاہد

پنجاب کے شہر جہلم میں تین منزلہ عمارت سلنڈر دھماکے سے گر گئی، ملبے سے لاشیں اور زخمیوں کو نکال لیا گيا، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔عینی شاہد کا کہنا ہے کہ دھماکا گیس لیکیج اور سگریٹ کے سبب پیش آیا، سلنڈر بھرنے پر لگا کر دکان مالک باہر…

احسن اقبال نے شرمناک الزام لگانے کی کوشش کی، روف حسن

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن نے کہا ہے کہ قومی مفادات کو عاقبت نااندیشوں کی بھینٹ چڑھانے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔اسلام آباد سے جاری بیان میں رؤف حسن نے کہا کہ وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے چین پر…

انگلینڈ پہلی اننگز میں 237 پر ڈھیر، آسٹریلوی کپتان کے 6 شکار

ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 237 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، کپتان بین اسٹوکس نے 80 رنز کی اننگز کھیلی۔لیڈز میں جاری تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن انگلش ٹیم آسٹریلوی کپتان و فاسٹ بولر پیٹ کمنز کے وار نہ سہ سکی…

اسپین کے شمالی علاقوں میں طوفانی بارشیں

اسپین کے شمالی علاقوں میں طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں کے سبب لوگوں نے گاڑیوں کی چھتوں اور درختوں پر چڑھ کر اپنی جانیں بچائیں۔ذرائع کے مطابق سیلابی ریلوں میں کئی افراد بہہ گئے، راستے میں جو بھی آیا ریلہ اُسے بہا کر لے گیا۔ میڈرڈ کا…

بلوم برگ کی پاکستانی اسٹاک مارکیٹ کی تعریف

معاشی صورتحال پر نظر رکھنے والے ادارے بلوم برگ نے پاکستانی اسٹاک مارکیٹ کو ایک ہفتے کے دوران دنیا میں سب سے بہترین اسٹاک مارکیٹ قرار دے دیا۔بلوم برگ  کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک ہفتے کے دوران 2 ہزار 755 پوائنٹس یا 9…

میئر لندن صادق خان کو نسل پرستوں نے نشانے پر لے لیا

لندن کے میئر صادق خان کو نسل پرستوں اور مسلم مخالف عناصر نے نشانے پر لے لیا۔لندن کی فضا کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات پر صادق خان کو آن لائن نسل پرستانہ تبصروں کی بوچھاڑ کا سامنا ہے۔الٹر لو ایمیشن زون میں توسیع کے سبب صادق خان سے آن لائن…

چین پی ٹی آئی کا اقتدار نہیں چاہتا تھا، احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ چین نے گزشتہ اسٹیبلشمنٹ کو کہنے کی کوشش کی تھی کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اقتدار میں لانے کا تجربہ نہ کیا جائے۔جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں انکشاف کرتے ہوئے احسن…