جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ

وفاقی دارالحکومت میں جلسے، جلوسوں پر پابندی عائد  کردی گئی، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے دفعہ 144 کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے دفعہ 144 کے تحت اسلام آباد میں کسی بھی قسم کے…

سعودیہ، اسرائیل تعلقات معمول پر آنے میں وقت لگے گا، بائیڈن

امریکی صدر بائیڈن نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات معمول پر آنے میں کافی وقت لگے گا۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی حکام معمول کے تعلقات کے معاہدے تک پہنچنے کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں۔ بائیڈن نے اسے مشکل فیصلہ قرار دے دیا اور…

پاکستانی برآمدات کے لیے یورپی منڈیوں میں ترجیحی رسائی برقرار رہے گی، ڈاکٹر رینا

پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے کہا ہے کہ پاکستانی برآمدات کے لیے یورپی منڈیوں میں ترجیحی رسائی برقرار رہے گی۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کا جی ایس پی سٹیٹس بھی برقرار رہے گا۔سابق وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا…

یورپی یونین کا جی ایس پی اسٹیٹس برآمدات میں اہم ہے، حماد اظہر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ یورپی یونین میں پاکستان کے جی ایس پی اسٹیٹس کی دسمبر میں تجدید ہونی ہے، جی ایس پی اسٹیٹس برآمدات کے لیے اہم ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کی مانیٹرنگ ٹیم پاکستان آرہی…

دریائے چناب میں اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ، نقل مکانی کے لیے اعلانات

دریائے چناب اور ملحقہ ندی نالوں میں آج سے 10 جولائی تک اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کی گئی ہے، دریا کے کنارے آباد لوگوں کی نقل مکانی کے لیے اعلانات کیے گئے۔دریائے چناب میں ممکنہ سیلاب سے سیالکوٹ، گجرات، وزیر آباد، منڈی بہاء…

وزیراعظم کی جرمن زبان میں گفتگو، غیرملکی مہمان حیران

وزیراعظم شہباز شریف نے نتھیا گلی میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب کے موقع پر جرمن زبان میں گفتگو کرکے غیرملکی مہمانوں کو حیران کردیا۔ غیرملکی مہمانوں سے جرمن زبان میں خیریت دریافت کی اور اُنہیں علاقے کی تاریخ اور حکومتِ پاکستان کی…

پی ٹی آئی پھر ملک دشمنی کر رہی ہے، بلال کیانی

وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے ملک دشمنی کا کوئی موقع جانے نہیں دینا، کوئی شرم ہوتی ہے، کوئی حیا ہوتی ہے۔تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام…

چیئرمین پی ٹی آئی کی ملک اور ریاست مخالف مہم وہی پرانی ہے، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ملک اور ریاست کے خلاف مہم وہی پرانی ہے۔ چہرے بدل گئے لیکن ایجنڈا ایک ہی ہے۔ اسلام آباد سے جاری بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ 9 مئی والا ایجنڈا…

ہیڈ مرالہ، دریائے چناب میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ

ہیڈمرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ دریائے توی میں بھی پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے۔ بھارت کی جانب سے دریائے راوی میں چھوڑا گیا 1 لاکھ 85 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلہ ضلع نارووال میں جلالہ سے ہوتا…

میری ذاتی رائے میں پاکستان کو ورلڈکپ نیوٹرل وینیو پر کھیلنا چاہیے، احسان مزاری

وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان مزاری نے کہا ہے کہ میری ذاتی رائے میں پاکستان کو ورلڈکپ نیوٹرل وینیو پر کھیلنا چاہیے۔ جیو نیوز کے پروگرام’نیاپاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کے بھارت جانے کا…

ہرارے: آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائرز کا فائنل سری لنکا نے جیت لیا

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے کوالیفائرز کا فائنل سری لنکا نے جیت لیا۔ 234 رنز کے تعاقب میں نیدر لینڈز کی ٹیم 24ویں اوور میں آؤٹ ہوگئی، یوں سری لنکا نے نیدر لینڈز کو 128 رنز سے شکست دی۔ہرارے میں کھیلے گئے فائنل میں سری لنکا کی ٹیم پہلے…

خواجہ آصف نے چیئرمین پی ٹی آئی کو انتہائی ڈپریسڈ شخص قرار دیدیا

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو انتہائی ڈپریسڈ شخص قرار دے دیا۔جیو نیوز سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ خدشہ ہے یہ شخص یہاں رکے گا نہیں، یہ انتہائی ڈپریسڈ شخص ہے، مصیبت یہ ہے کہ اب ان کو کوئی…

پرویز خٹک سے متعلق چھلانگ لگانے کی پیشگوئی کی تھی، امیر حیدر ہوتی

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما امیر حیدر خان ہوتی کا کہنا ہے کہ بحران آنے پر پرویز خٹک سے متعلق چھلانگ لگانے کی پیشگوئی کی تھی، پرویز خٹک نے چھلانگ لگائی۔ہارون بلور کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ…

اداروں کو خود احتسابی کرنا ہوگی، جاوید لطیف

وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ اداروں کو خود احتسابی کرنا ہوگی، سانحہ 9 مئی کے ذمے داروں کی سہولت کاری کرنے والوں کا کڑا محاسبہ ضروری ہے۔شیخوپورہ میں پریس کانفرنس کے دوران جاوید لطیف نے کہا کہ بدقسمتی سے میرٹ کی دھجیاں اڑائی…

پُرتشدد مظاہرے: فرانس میں قومی دن پر آتش بازی کے سامان پر پابندی

فرانس میں پُرتشدد مظاہروں کے بعد قومی دن کے موقع پر آتش بازی کے سامان پر پابندی لگا دی گئی۔حکومت کا کہنا ہے کہ قومی تہوار پر امن عامہ میں کسی گڑبڑ سے بچنے کےلیے پابندی لگائی گئی ہے۔فرانسیسی حکومت کے مطابق قومی دن کے موقع پر فرانس میں…

پُرتشدد مظاہرے: فرانس میں قومی دن پر آتش بازی کے سامان پر پابندی

فرانس میں پُرتشدد مظاہروں کے بعد قومی دن کے موقع پر آتش بازی کے سامان پر پابندی لگا دی گئی۔حکومت کا کہنا ہے کہ قومی تہوار پر امن عامہ میں کسی گڑبڑ سے بچنے کےلیے پابندی لگائی گئی ہے۔فرانسیسی حکومت کے مطابق قومی دن کے موقع پر فرانس میں…

چیئرمین پی ٹی آئی سمیت 9 مئی واقعات کے ذمہ داروں کو جلد سزا دینی چاہیے، آفتاب شیرپاؤ

قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے 9 مئی کے ملزمان کو جلد سزا دینے کا مطالبہ کردیا۔ نوشہرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آفتاب شیر پاؤ نے کہا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سمیت نو مئی کے واقعات کے جتنے آلہ…

برسلز: یورپین کمیشن پر استحکامِ پاکستان ریلی، کمیونٹی کی بڑی تعداد شریک

بیلجیئم میں پاکستان زندہ باد اور استحکامِ پاکستان ریلی کا اہتمام یورپین کمیشن، یورپین کونسل اور یورپین وزارت خارجہ کے سامنے کیا گیا۔اس ریلی کا اہتمام پاک بیلجیئم فیڈریشن کے زاہد بھدر نے کمیونٹی رہنما سردار صدیق خان، ناصر چوہان، ہم ہیں…

سوڈان کی خانہ جنگی خطے کے استحکام کیلئے خطرہ ہے، اقوام متحدہ

سوڈان میں فوج اور پیرا ملٹری فورسز کے درمیان تین ماہ سے جھڑپیں جاری ہیں، اس حوالے سے اقوام متحدہ نے سوڈان کی خانہ جنگی کو خطے کے استحکام کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریز نے سوڈان کی صورتحال پر شدید…

ویڈیو: برطانوی سیاستدان کا پاکستانی کی شادی میں بھنگڑا

برطانیہ کی لیبر پارٹی کے سابق سربراہ جیریمی کوربن نے پاکستانی خاندان کی شادی میں بھنگڑا کر کے سب کو حیران کردیا۔جیریمی کوربن نے لندن میں ایک پاکستانی فیملی کی شادی میں شرکت کے دوران خوب انجوائے بھی کیا۔برطانوی سیاستدان نے شادی کی تقریب…