جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

واروکشائر کاؤنٹی، میر حمزہ آل راونڈر حسن علی کے متبادل ہونگے

پاکستان کے لئے 3 ٹیسٹ میچز کھیلنے والے بائیں ہاتھ کے تیز بولر میر حمزہ انگلش کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے انگلینڈ پہنچ گئے، جہاں وہ پہلا میچ برمنگھم کے ایجبسٹن گراؤنڈ پر لنکا شائر کے خلاف کھیلیں گے۔ 95 فرسٹ کلاس میچوں میں 22.40 کی اوسط سے 379…

پی ٹی آئی پارلیمنٹیرنیز کے ارکان کی وائرل لسٹ فیک ہے: اسحاق خٹک

پاکستان تحریکِ انصاف پارلیمنٹیرنیز کے سربراہ پرویز خٹک کے بیٹے اسحاق خٹک کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر پارٹی ارکان کی وائرل لسٹ مکمل طور پر فیک ہے۔یہ بات سربراہ پاکستان تحریکِ انصاف پارلیمنٹیرنیز پرویز خٹک کے صاحبزادے اسحاق خٹک نے جاری کیے…

شاہد خاقان عباسی کی عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق درخواست پر فیصلہ پھر مؤخر

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیرِ اعظم  شاہد خاقان عباسی اور دیگر کی عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ پھر مؤخر کر دیا۔احتساب عدالت نے فیصلے کے لیے 4 اگست کی نئی تاریخ مقرر کر دی۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی رخصت…

پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پنشن وفاق کے برابر کرنے کی ہدایت

 وزیر اعظم شہباز شریف نے پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پنشن وفاق کے برابر کرنے کی ہدایت کردی۔وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف نے نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے یہ ہدایت دی۔اس حوالے سے وفاقی وزیر…

چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفر تحقیقات پر حکمِ امتناع ختم

لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر تحقیقات پر حکمِ امتناع ختم کر دیا۔عدالتِ عالیہ کے جسٹس علی باقر نجفی نے وفاقی حکومت کی متفرق درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر پر ایف آئی اے…

غلافِ کعبہ کو مسجد الحرام تک لے جانے کی تیاری مکمل

نئے غلافِ خانہ کعبہ کو تبدیل کرنے کے لیے اسے مسجد الحرام تک ٹرکوں کے ذریعے منتقل کرنے کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق غلافِ کعبہ کی نقل و حمل کے لیے ٹرکوں کا انتظام کیا گیا ہے جن پر غلاف کو حفاظتی اقدامات کے ساتھ رکھا جائے…

چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ کیس: 2 درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت کرتے ہوئے 2 درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔دورانِ سماعت الیکشن کمیشن آف پاکستان کے وکیل امجد پرویز اور چیئرمین پی…

آج محرم کا چاند نظر آنے کے کتنے امکانات ہیں؟

محرم الحرام کے چاند کی رویت کے حوالے سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کوئٹہ میں ہوگا۔ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں چیف…

رانا ثناء کس حیثیت سے کہہ رہے ہیں مردم شماری کے نتائج ظاہر نہیں کرینگے، نعیم الرحمٰن

امیرِ جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ کس حیثیت سے کہہ رہے ہیں مردم شماری کے نتائج ظاہر نہیں کریں گے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ شفاف مردم شماری قوم کا حق ہے، 2017 میں بھی…

بھارت زیرو ڈوز بچوں کی تعداد کے لحاظ سے سرفہرست ہے، عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت کے مطابق بھارت زیرو ڈوز بچوں کی تعداد کے لحاظ سے سرفہرست ہے جبکہ پاکستان دنیا میں آٹھویں نمبر پر ہے۔اس حوالے سے عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال بھارت میں27 لاکھ بچے ہر طرح کی ویکسین سے محروم رہے۔ڈبلیو ایچ او کے…

حکومت سود کے خاتمے کے لیے قانون سازی کرے، سراج الحق کا مطالبہ

پشاور:امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت 12اگست تک اپنی مدت کے اختتام سے قبل سود کے خاتمے کے لیے قانون سازی کرے، انفرادی، صنعتی اور زرعی قرضوں پر سود کے بغیر اصل زر واپس لینے کا اعلان…

کراچی، مختلف علاقوں سے 3 ڈاکو اور غیر ملکی گرفتار

کراچی میں پولیس اور رینجرز نے اتحاد ٹاؤن میں سرچ آپریشن کرکے غیر قانونی مقیم 1 غیر ملکی شخص کو گرفتار کیا، بلدیہ اور نیوکراچی میں فائرنگ کے تبادلے میں 3 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیے جبکہ سپر ہائی وے، نیو سبزی منڈی کے قریب فائرنگ سے ایک…

ملک کے مختلف علاقوں میں آج رات سے بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں آج رات سے بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، بارشوں کا یہ سلسلہ 23 جولائی تک جاری رہے گا۔محکمۂ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں آج رات سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوکر بارشوں کا سبب بنیں گی۔کراچی،…

پولیس پر فائرنگ، زیر حراست 3 ملزمان رشوت دیکر اسلحہ سمیت رہا

کراچی کے علاقے سعید آباد میں پولیس پر فائرنگ کے الزام میں پکڑے گئے 3 ملزمان کو ہیڈ محرر سعید آباد تھانہ اور اس کے بیٹر نے رشوت کے عوض غیر قانونی پستول سمیت رہا کردیا۔پولیس پر فائرنگ کے الزام میں گرفتار ڈاکو سعید آباد تھانے سے پراسرار…

توشہ خانہ کیس کی سماعت آج پھر ہوگی

چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت آج پھر ہوگی، عدالت نے دونوں گواہوں کو آج طلب کر رکھا ہے۔اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج نے چیئرمین پی ٹی آئی کی آج کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کر رکھی ہے۔گزشتہ روز دورانِ سماعت…

سابق رکن کے پی اسمبلی غازی غزن کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

ضلع اورکزئی سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکن خیبرپختونخوا اسمبلی غازی غزن جمال نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد نہیں لگتا کہ عوام کی خدمت کرسکوں گا۔ غزن جمال نے 2019 میں…

کراچی، فیکٹری کی آگ بجھانے کا کام کل سے جاری

کراچی میں سائٹ سپر ہائی وے انڈسٹریل ایریا میں پرفیوم، اسپیئر پارٹس اور پلاسٹک کا سامان بنانے کی فیکٹری میں گزشتہ روز سے لگی آگ بجھانے کا کام تاحال جاری ہے۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے انڈسٹریل ایریا کی فیکٹری میں گزشتہ روز…

پرویز الہیٰ ایک ماہ کیلئے تھری ایم پی او کے تحت نظر بند

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کو ایک ماہ کیلئے تھری ایم پی او کے تحت نظر بند کردیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے چوہدری پرویز الہٰی کی نظر بندی کا حکم نامہ جاری کیا۔ڈی سی لاہور کی جانب سے جاری کیے گئے حکم نامہ کے مطابق…

زِم ایفرو ٹی10 لیگ کا 20 جولائی سے آغاز، میچز جیو سوپر پر براہ راست نشر ہوں گے

زِم ایفرو ٹی ٹین لیگ 20 جولائی سے شروع ہوگی، پانچ ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں پاکستانی کھلاڑی بھی ایکشن میں ہوں گے۔ تمام میچز جیو سوپر سے براہ راست دکھائے جائیں گے۔لیگ کے پہلے سیزن میں لاہور قلندرز کی ٹیم ڈربن قلندرز میں فاسٹ بولر محمد عامر،…

گلستان جوہر میں لڑکی کو ہراساں کرنیوالے ملزم کو پکڑنے میں پولیس ناکام

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں لڑکی کے ساتھ پیش آنے والے نازیبا واقعے کو 15 روز گزر گئے لیکن پولیس اب تک ملزم کو پکڑنے میں ناکام ہے۔ متعدد مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا لیکن واقعے میں ملوث اصل ملزم اب تک آزاد فضا میں سانس لے کر قانون…