جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

بجلی مہنگی کرنے پر پیپلز پارٹی کے حسن مرتضیٰ کا حکومت سے سوال

حکومتی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کے پنجاب کے رہنما حسن مرتضیٰ نے بجلی مہنگی کرنے پر حکومت سے سوال پوچھ لیا۔ایک بیان میں حسن مرتضیٰ نے کہا کہ پچھلی حکومت کے قرضوں کو بجلی کی بلوں سے نکلوانا کہاں کا انصاف ہے؟بجلی کی قیمتیں بڑھانے پر پی پی…

پشاور میں کم وزن کی روٹی فروخت کرنے پر 72 نانبائی گرفتار

پشاور میں کم وزن کی روٹی فروخت کرنے پر 72 نانبائیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ شہر میں کم وزن روٹی فروخت کرنے والے نانبائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر شاہ فہد کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں 230 سے زیادہ نانبائیوں کی دکانوں کا معائنہ کیا…

بارش کے باعث احمد آباد کا ایئرپورٹ پانی میں ڈوب گیا، مودی کو تنقید کا سامنا

بھارتی ریاست گجرات میں دو دن مسلسل بارش کے بعد احمد آباد کے  سردار ولبھ بھائی پٹیل ایئرپورٹ پر گھٹنوں گھٹنوں پانی بھر گیا، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں اور مودی سرکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔سوشل میڈیا صارفین…

گورنر سندھ سے میئر کراچی کی ملاقات، شہر کے ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو

گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کراچی میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انہوں نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا، جبکہ وفاقی فنڈنگ سے جاری ترقیاتی منصوبے اور دیگر امور بھی بات چیت کی…

وزیراعلیٰ سندھ کی محرم میں سیکیورٹی سے متعلق اقدامات کی ہدایت

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محرم الحرام میں سیکیورٹی سے متعلق اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا۔اجلاس میں صوبائی وزیر، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری سہیل راجپوت،…

مقبوضہ کشمیر میں انتہا پسند ہندو یاتریوں کا گھوڑی بانوں پر تشدد، 40 زخمی

مقبوضہ کشمیر میں انتہاپسند ہندو یاتریوں کا مقامی گھوڑی بانوں سے جھگڑا ہوا، جس کے بعد یاتریوں نے تشدد کر کے 40 سے زائد گھوڑی بانوں کو زخمی کردیا، جس کے بعد کشمیری گھوڑی بانوں نے احتجاجاً یاتریوں کو سواری سروس معطل کر دی۔تفصیلات کے مطابق…

بھارتی وزیر کا عوام کو ٹماٹر سے دور رہنے کا مشورہ

بھارتی ریاست اتر پردیش کی وزیر پرتیبھا شکلا نے ٹماٹر مہنگا ہونے پر عوام کو اس سے دور رہنے کا مشورہ دے دیا۔اترپردیش کی وزیر پرتیبھا شکلا کا ایک بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ لوگوں کو ٹماٹر نہ کھانے کا مشورہ دے رہی ہیں ان کے…

وزیرِ اعظم نے نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا شکریہ کیوں ادا کیا؟

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو ریلیف دینے پر نگراں وزیر ِاعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا ہے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو ریلیف دینے پر اپنے ردِ عمل…

افغانستان سے انار کا جوس پاکستان سمیت دیگر ممالک کو بھی بھیجتے ہیں، افغان حکام

افغانستان میں تیار کردہ انار کا جوس پہلی بار امریکا برآمد کیا گیا۔ کابل سے افغان میڈیا کے مطابق افغان صوبے ہرات کی فیکٹری میں تیار کیا جانے والا جوس امریکا برآمد کیا جا رہا ہے۔ افغان حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 45 ٹن انار کے جوس کے…

اسلام آباد میں انتخابات التوا کی سرگوشیاں عروج پر ہیں، مصطفیٰ نواز کھوکھر

سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ دارالحکومت اسلام آباد میں انتخابات کے التوا کی سرگوشیاں عروج پر ہیں۔ایک بیان میں سابق سینیٹر نے کہا کہ کچھ حکومتی اتحادی بھی اِس بے یقینی کی کیفیت کو ہوا دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پوچھنا تھا…

پاکستان ڈیفالٹ سے بچ گیا، بحران تاحال باقی ہے، رانا ثناء اللّٰہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ سے بچ گیا ہے مگر اب بھی بحران میں ہے۔فیصل آباد میں تقریب سے خطاب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ 14 ماہ کی حکومت پل صراط سے کم نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے ملک کو بحران سے…

اسکواش کا ورلڈ جونیئر ٹائٹل جیتنے میں 37 سال لگ گئے، جہانگیر خان

اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان نے کہا کہ حمزہ کی فتح پر سب کو مبارک ہو، لیکن پاکستان کو یہ ٹائٹل جیتنے میں اتنا وقت نہیں لگنا چاہیے تھا۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر خان نے کہا کہ ہم 30 سال اسکواش کے عالمی چیمپئن رہے اور ورلڈ جونیئر…

وزیراعظم نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو سازشی ٹولے کا سرغنہ قرار دیدیا

وزیراعظم شہباز شریف نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو سازشی ٹولے کا سرغنہ قرار دے دیا۔فیصل آباد میں ایم تھری سے منسلک ستیانہ بائی پاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ 53 فیصد صارفین کےلیے بجلی مہنگی نہیں ہوئی، ایک سے 200 یونٹ…

آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں کے بعد رابطہ سڑکیں بند

آزاد کشمیر وادی نیلم اور بالائی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد رابطہ سڑکیں بند ہونے کے ساتھ بجلی اور مواصلات کا نظام بھی متاثر ہوگیا ہے۔ اسٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) کا کہنا…

سندھ، بلوچستان میں بارشیں، حب ڈیم میں پانی کی سطح بلند

سندھ اور بلوچستان کے پہاڑی سلسلے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں سے حب میں پانی کی سطح بلند ہونا شروع ہو گئی ہے۔ واپڈا حکام کے مطابق ہفتے کی شام حب ڈیم میں پانی کا لیول 329 اعشاریہ 5 تھا۔ایکسیئن ایری گیشن کے مطابق ڈیم میں آج…

آزاد کشمیر: تودے گرنے سے وادی لیپہ کا دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع

آزاد کشمیر میں مٹی کے تودے گرنے کے باعث وادیٔ لیپہ کا زمینی رابطہ دیگر علاقوں سے منقطع ہو گیا۔موجی شیرھ گلی روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ سے ٹریفک بند ہونے کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔وادیٔ نیلم میں نالہ تہجیاں میں لکڑی…

بھارت نے 20 جولائی کو بند کی کرتار پور راہداری تاحال نہیں کھولی

دربار گرونانک کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیلاب کو جواز بنا کر بھارت نے 20 جولائی سے کرتار پور راہداری بند کر رکھی ہے۔شکر گڑھ میں کرتار پور راہداری چوتھے روز بھی بند ہے جس پر دربار گرونانک کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے گیٹ کھول دیے…

وکیل قتل کیس: قائدِ پی ٹی آئی کی نامزدگی،سپریم کورٹ کا بینچ دوسری بار تبدیل

کوئٹہ میں قتل ہوئے وکیل عبدالرزاق شر کے مقدمے میں چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی نامزدگی کے خلاف کیس میں سپریم کورٹ کا بینچ دوسری بار تبدیل کر دیا گیا۔چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پرسماعت کرنے کے لیے تشکیل کردہ پہلا بینچ…

ہر ریسٹورنٹ گاہک کو کھانے کی کیلوریز سے متعلق آگاہ کرے گا: وزیرِ اعظم

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملک میں ’صحت مند غذا، تندرستی سدا‘ مہم شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔اس حوالے سے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہر ریسٹورنٹ گاہک کو کھانے کی کیلوریز سے متعلق آگاہ کرے گا کیونکہ عوام کا حق ہے کہ انہیں پتہ ہو کہ…

دیامر: برساتی نالے میں طغیانی، زرعی اراضی کو شدید نقصان

گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں بوٹوگاہ کے مقام پر برساتی نالے میں طغیانی آ گئی۔برساتی نالے میں طغیانی آنے کی وجہ سے رابطہ پل، پن چکیوں، باغات اور زرعی اراضی کو  شدید نقصان پہنچا ہے۔بلتستان ڈویژن میں بارشوں کا سلسلہ چوتھے روز بھی جاری ہے…