جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

لاہور: پولیس کانسٹیبل نے تھانے کے باہر سے 40 موٹرسائیکلیں چوری کرلیں

لاہور میں پولیس کانسٹیبل نے تھانے کے باہر سے 40 موٹرسائیکلیں چوری کرلیں۔پولیس کے مطابق کانسٹیبل الیاس نے کباڑیے اکرم کے ساتھ مل کر واردات کی، دونوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ہوٹل مالک نے بتایا کہ گلشن اقبال تھانے کے سامنے کے ڈی اے…

صادق سنجرانی بھی نگراں وزیراعظم کی دوڑ میں شامل

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا نام بھی نگراں وزیراعظم کے عہدے کی دوڑ میں شامل ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی طرف سے صادق سنجرانی کا نام تجویز کیا گیا۔دوسری طرف راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سے ملاقات میں اب تک نگراں…

لاہور: قومی انڈر 11 اسکواش کھلاڑی کا کرنٹ لگنے سے انتقال

قومی انڈر 11 ایج گروپ اسکواش کے کھلاڑی زین بخاری لاہور میں انتقال کرگئے۔ترجمان پنجاب اسکواش ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ زین بخاری کا انتقال گھر کی موٹر سے کرنٹ لگنے کی وجہ سے ہوا۔ ایسوسی ایشن نے بتایا کہ زین بخاری گھر میں کھیل کود رہے تھے…

راجہ ریاض، شہباز شریف ملاقات: نگراں وزیراعظم کے نام پر اتفاق نہ ہوسکا

اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان نگراں وزیراعظم کے نام پر اتفاق نہیں ہو سکا، مشاورتی ملاقات بے نتیجہ ختم ہوگئی۔وزیراعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے بتایا کہ اچھے ماحول میں ملاقات…

کوئٹہ: موتی رام روڈ پر دھماکا اور فائرنگ، 2 افراد زخمی

کوئٹہ میں موتی رام روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے، دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے کے بعد دکان میں آگ لگ گئی، آتشزدگی کے بعد فائر بریگیڈ طلب کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ موتی رام روڈ…

گریڈ ٹو چار روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ لٹل ماسٹر حنیف محمد کے نام سے منسوب

گریڈ ٹو چار روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کو لیجنڈری بلے باز لٹل ماسٹر حنیف محمد مرحوم کے نام سے منسوب کردیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے عظیم کرکٹر حنیف محمد کی خدمات کے اعتراف کے طور پر گریڈ ٹو چار روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کو ان کے نام سے منسوب…

کراچی: ڈاکوؤں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ، ایک پولیس اہلکار شہید، دوسرا زخمی، ایک ڈاکو بھی ہلاک

کراچی کے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا اور دوسرا زخمی ہے جبکہ ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم زخمی ہوا جسے گرفتار…

ترک صدر سے ملاقات ان کی شرائط پر نہیں ہوسکتی، شامی صدر

شام کے صدر بشار الاسد نے کہا ہے کہ ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات ان کی شرائط پر نہیں ہو سکتی۔ایک انٹرویو کے دوران شامی صدر نے کہا کہ ہمارا مقصد ترکی کا شامی سر زمین سے انخلا ہے جبکہ اردوان کا ہدف شام میں ترکیہ کے قبضے کی موجودگی…

نسیم شاہ نے گاڑی کے پنکچر ٹائر سے کیسے فائدہ اٹھایا؟

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی نسیم شاہ نے سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ پوسٹ شیئر کی ہے۔20 سالہ فاسٹ بولر نسیم شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ گاڑی کے بونٹ پر بیٹھے نظر آ رہے ہیں۔اس تصویر میں نسیم شاہ کا تصویر کے لیے…

شام میں دواؤں کی قیمتوں میں 50 فیصد اضافے کا فیصلہ

شام میں حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں 50 فیصد اضافے کا فیصلہ کرلیا۔عرب میڈیا کے مطابق دمشق میں فارمیسی سنڈیکیٹ کے سربراہ نے کہا ہے کہ شامی کرنسی حالیہ دنوں میں نئی ​​نچلی سطح پر پہنچ گئی ہے تاہم انہوں نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ…

اسلام آباد میں خاتون کے چورنگی پر ڈانس کی ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گزشتہ روز سے ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں سیاہ لباس پہنے ایک خاتون کو چورنگی پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ وائرل ویڈیو اسلام آباد کے علاقے F-10 کی ہے جہاں ٹریفک معمول کے مطابق رواں…

کراچی، تشدد سے نوجوان کی ہلاکت کا مقدمہ بہن کی مدعیت میں درج

کراچی کے علاقے ناگن چورنگی کے قریب رینٹ اے کار کے دفتر میں تشدد سے نوجوان کی ہلاکت کا مقدمہ سر سید تھانے میں درج کرلیا گیا، مقدمہ میں اغوا کے بعد قتل کرنے کی دفعات شامل ہیں۔ مقدمہ مقتول کی ہمشیرہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مدعیہ کے…

190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل اور توشہ خانہ ٹرائل کیس، چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت خارج

چیئرمین پی ٹی آئی کی 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل اور توشہ خانہ انکوائری کیس میں ضمانت خارج کردی گئی۔اسلام آباد کی احتساب عدالت نے اس حوالے سے محفوظ فیصلہ سنادیا۔چیئرمین پی ٹی آئی کو اب 190 ملین پاؤنڈ اور توشہ خانہ انکوائری کا بھی سامنا کرنا…

پی آئی اے کا یوم آزادی پر 14 فیصد رعایت کا اعلان

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن ( پی آئی اے) نے یوم آزادی کے موقع پر  پروازوں میں 14 فیصد رعایت دینے کا اعلان کر دیا۔پی ائی اے ترجمان کے مطابق جشن آزادی کے موقع پر قومی ایئرلائن پی آئی اے نے 14 اگست کو تمام اندرون ملک پروازوں پر رعایت دینے…

رضوانہ تشدد کیس، وفاقی پولیس کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش

سول جج کی اہلیہ کے گھریلو ملازمہ پر تشدد کے کیس میں وفاقی پولیس مختلف پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے۔ذرائع کے مطابق رضوانہ کو ملازمت پر رکھوانے والے ٹھیکیدار مختار کو بھی شامل تفتیش کر لیا گیا ہے جبکہ رضوانہ کو ابتدائی طبی امداد دینے والے…

مکی آرتھر کا ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے دوران موجود ہونے کا پلان

قومی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر کا ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے دوران موجود ہونے کا پلان بنایا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق مکی آرتھر کے افغانستان سیریز کے دوران سری لنکا پہنچنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، ان کا 23 اگست سے 3 ستمبر تک…

ہمیں جتنی یکجہتی کی ضرورت اب ہے، پہلے کبھی نہ تھی، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمیں پاکستان کو مشکلات سے نکال کر خوشحالی کی طرف لےجانا ہے، آج جتنی قومی یکجہتی اور اتفاق کی ضرورت ہے پہلے کبھی نہ تھی۔شہباز شریف نے وزیر اعظم ہاؤس کے عملے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی امور میں آپ…

قومی اسمبلی کے بعد وفاقی کابینہ بھی تحلیل کردی گئی

ملک میں قومی اسمبلی کے بعد وفاقی کابینہ بھی تحلیل کردی گئی۔کابینہ ڈویژن نے وفاقی کابینہ کی تحلیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی 83 رکنی کابینہ کو ڈی نوٹیفائی کردیا گیا ہے۔اس حوالے سے 33 وفاقی وزرا، 7 وزیرِ…

بشریٰ بی بی وکلاء کے ہمراہ اٹک جیل پہنچ گئیں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کی اہلیہ بشریٰ بی بی وکلاء کے ہمراہ اٹک جیل پہنچ گئیں۔جیل انتظامیہ نے بشریٰ بی بی کو چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دے دی۔بشریٰ بی بی 4 گاڑیوں پر مشتمل قافلے کے ساتھ اٹک جیل پہنچیں، پولیس…

فیس بُک میسنجر پر میسجز کرنا اب ناممکن ہوگا

کیلیفورنیا: میٹا صارفین 2016 سے اینڈرائیڈ میسجنگ ایپ میسنجر کو بطور SMS ایپ کے طور پر استعمال کر رہے ہیں لیکن اب یہ فیچر اگلے ماہ سے ختم کیا جارہا ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ صارفین جو ایس ایم ایس یا ایم ایم ایس میسجز کے لیے …