جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ریویو ایکٹ کا فیصلہ سنانے کیلئے اس لیے 53 دن انتظار کیا کہ قومی اسمبلی تحلیل ہو جائے، سینیٹر عرفان…

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ریویو ایکٹ کا فیصلہ سنانے کے لیے اس لیے 53 دن انتظار کیا کہ قومی اسمبلی تحلیل ہو جائے۔سوشل میڈیا پر اس حوالے سے سینیٹر عرفان صدیقی نے اپنے بیان میں کہا کہ عدالتی فیصلے "واردات" بن…

کراچی میں تشدد سے شہری کی ہلاکت، دو ملزمان 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کےحوالے

کراچی میں رینٹ اے کار کے دفتر میں نوجوان کو تشدد کر کے قتل کرنے والے دو ملزمان کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدالت میں آج ناگن چورنگی کےقریب رینٹ اے کار کے دفتر میں تشدد سے شہری کی ہلاکت کے…

اراکینِ سندھ اسمبلی کو الوداعی ظہرانہ، کھانوں کی تیاریاں جاری

سندھ اسمبلی میں اراکین کو الوداعی ظہرانہ دینے کی تیاریاں جاری ہیں۔اس حوالے سے اسمبلی کے احاطے میں ظہرانے کے لیے پکوان تیار کیے جا رہے ہیں۔الوداعی ظہرانے کے مینیو میں ملائی چکن تکہ، بہاری کباب، سیخ کباب، مٹن بریانی، پلاؤ اور چکن کڑاہی…

پیرس: محترمہ سجیلہ نوید سفارت خانے میں انچارج مقرر

محترمہ سجیلہ نوید نے پیرس میں قائم پاکستانی سفارت خانے کے شعبہ پریس کونسلر میں بطور انچارج اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ان سے قبل پریس کونسلر کی یہ ذمہ داریاں دانیال سلیم گیلانی سنبھال رہے تھے۔سابق پریس کونسلر دانیال سلیم گیلانی نے اپنی…

سندھ ہائیکورٹ کے احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے ڈیپوٹیشن پر ایک اور تقرری کر دی گئی

محکمہ بورڈز و جامعات نے سندھ ہائیکورٹ کے احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے ڈیپوٹیشن پر ایک اور تقرری کردی ہے۔فیڈرل بورڈ کے ڈائریکٹر ذوالفقار علی شاہ کو ایک برس کی ڈیپوٹیشن پر میرپورخاص تعلیمی بورڈ کا چیرمین مقرر کر دیا گیا گیا ہے جس کا…

سابق وکٹ کیپر پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر ذوالقرنین حیدر نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔لاہور میں پیپلز پارٹی سینٹرل سیکرٹریٹ آ کر ذوالقرنین حیدر نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ذوالقرنین حیدر کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کے آئندہ…

وزیراعظم آج رات اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کے اعزاز میں عشائیہ دینگے

وزیراعظم شہباز شریف آج رات اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔اس عشائیہ میں نگراں وزیراعظم کی تقرری پر بھی مشاورت ہوگی۔عشائیے میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی طرف سے دیے گئے ناموں پر مشاورت ہوگی۔علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز…

ملزمہ سومیہ عاصم کی درخواست ضمانت مسترد ہونے کا تفصیلی فیصلہ جاری

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے کمسن بچی رضوانہ تشدد کیس میں ملزمہ سومیہ عاصم کی درخواست ضمانت مسترد ہونے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے 4 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔فیصلے کے مطابق ریکارڈ سے…

وزیراعظم شہباز شریف کی اہلیہ بیگم نصرت شہباز علالت کے باعث اسپتال میں داخل

وزیراعظم شہباز شریف کی اہلیہ بیگم نصرت شہباز علالت کے باعث 3 روز سے اسپتال میں داخل ہیں۔بیگم نصرت شہباز کا لاہور کے اتفاق اسپتال میں علاج جاری ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے اسپتال میں اپنی اہلیہ نصرت شہباز کی عیادت کی۔اہلیہ کی عیادت کے بعد…

ایپل کا نیا آئی او ایس 17 کن آئی فون صارفین کے لیے کار آمد نہیں ہوگا؟

کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی ایپل ستمبر کے مہینے میں اپنا نیا آئی او ایس 17 متعارف کرانے کی تیاریاں کر رہی ہے جو آئی فون کے لیے نئے فیچرز سے بھرپور ہوگا، لیکن یہ اپ ڈیٹ آئی فون کی پُرانی ڈیوائسز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے کار…

پاکستانی نژاد کینیڈین کونسلر عاصمہ ملک ٹورنٹو کی پہلی مسلم ڈپٹی مئیر منتخب

پاکستانی نژاد کینیڈین کونسلر عاصمہ ملک ٹورنٹو کی پہلی مسلم ڈپٹی مئیر بن گئیں۔ سٹی آف ٹورنٹو کی نئی میئر اولیویا چاؤ نے ان کی تقرری کا باقاعدہ اعلان کیا۔ عاصمہ ملک گزشتہ برس سٹی الیکشن میں وارڈ 10 سے کونسلر کا الیکشن جیتی تھیں اور وہ حجاب…

بھارتی کپتان روہت شرما نے ایشیا کپ کو چیلنج قرار دے دیا

بھارت کی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ایشیا کپ کو چیلنج قرار دے دیا۔ایشیا کپ کے حوالے سے روہت شرما نے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ میں کوالٹی ٹیموں کا سامنا کرنا ہے، ہم جیتنا چاہتے ہیں لیکن کئی سوال حل طلب ہیں۔روہت شرما نے کہا کہ ایشیا کپ میں…

نگراں وزیراعظم کی تعیناتی کے معاملے پر وزیراعظم اور فضل الرحمٰن کی ملاقات آج ہوگی

نگراں وزیراعظم کی تعیناتی کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمٰن کے درمیان ملاقات آج شام کو ہوگی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں نگراں سیٹ اپ کی تشکیل پر غور ہوگا اور سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی جائے گی۔علاوہ ازیں وزیراعظم…

کراچی میں 16 تا 23 اگست کو گیس کی شدید قلت کا خدشہ

کراچی میں 16 تا 23 اگست کو گیس کی شدید قلت کا خدشہ ہے۔سوئی سدرن کے مطابق گیس فیلڈ مینٹیننس کے باعث کل سے 15 اگست تک شہر کو گیس سپلائی متاثر ہوگی۔گیس فیلڈ مینٹیننس کے باعث 50 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی قلت ہوگی۔شہر میں 12 تا 27 اگست کنڑ…

جنوبی افریقا کیخلاف وائٹ بال کرکٹ سیریز کیلئے پاکستان ویمنز ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان

جنوبی افریقا کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر سلیم جعفر نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا جو آئندہ ماہ جنوبی افریقا کے خلاف وائٹ بال سیریز میں حصہ لے…

شاہنواز دھانی کا غصہ ٹھنڈا ہوگیا، یو ٹرن لے لیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے باز پرسی کے فیصلے کے بعد شاہنواز دھانی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پیغامات ڈیلیٹ کردیے۔شاہنواز دھانی نے ایشیا کپ اور افغانستان سیریز میں سلیکٹ نہ ہونے پر صحافیوں اور پی سی بی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔سوشل…

کے پی، نگران کابینہ ارکان کے استعفوں کی اندرونی کہانی

نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان سے کابینہ ارکان کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے وزراء کو بتایا کہ الیکشن کمیشن نے سیاسی وابستگی رکھنے والوں کو ہٹانے کا کہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعلیٰ…

ایشیا کپ، ٹکٹس کی پالیسی کا اعلان جلد متوقع

ایشیا کپ کے لیے ایک سے دو روز میں ٹکٹس کی پالیسی کا اعلان کردیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اے سی سی کی جانب سے ایشیا کپ کے ٹکٹس ہفتے سے فروخت کے لیے پیش کرنے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی میزبانی میں ہونے والے ایشیا کپ کی ٹکٹس…