جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

سائرس سجاد قاضی سیکریٹری خارجہ مقرر

سائرس سجاد قاضی کو سیکریٹری خارجہ مقرر کردیا گیا ہے۔ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق اسد مجید کی ریٹائرمنٹ پر سائرس سجاد قاضی سیکریٹری خارجہ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔علاوہ ازیں نگراں وفاقی کابینہ کے لیے مشاورت مکمل کر لی گئی ہے۔ذرائع کے…

پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے 17 روپے لیٹر کا اضافہ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو پر لگ گئے، عوام کو پیٹرول کی قیمت پر ساڑھے 17 روپے لیٹر کا جھٹکا لگ گیا۔ماہ اگست کے آئندہ 15 دن کےلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا اعلان کردیا گیا۔ اس حوالے سے وزارت خزانہ نوٹیفکیشن بھی جاری…

نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کیلئے علی مردان ڈومکی کے نام پر اتفاق، ذرائع

نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان کے لیے علی مردان ڈومکی کے نام پر اتفاق ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور اپوزیشن لیڈر ملک سکندر کے درمیان علی مردان ڈومکی کے نام پر اتفاق ہوا ہے، اس حوالے سے باضابطہ اعلان ہونا ابھی باقی ہے۔ذرائع کا…

طالبان نے وعدے پورے نہیں کئے، امریکی وزیر خارجہ

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ افغان طالبان نے وعدے کئے مگر پورے نہیں کئے، طالبان کو ان کے وعدوں کے لیے جوابدہ ٹھہرانے کے لیے کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔افغانستان میں طالبان حکومت کے قیام کے دو سال پورے ہونے پر امریکی وزیر خارجہ…

بھارتی ریلے کے باعث پاکستان میں سیلاب کا خدشہ

بھارت سے سیلابی ریلے کے باعث پاکستانی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے ستلج میں 6 گھنٹے میں پانی کے بہاؤ میں 19 ہزار 340 کیوسک اضافہ…

جاپان میں شدید طوفان کے باعث 900 پروازیں منسوخ

جاپان میں طوفان کی وجہ سے 900 پروازیں منسوخ ہوگئیں جبکہ 2 لاکھ 40 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقلی کا حکم دے دیا گیا ہے۔مرکزی جزیرے ہونشو پر طوفان کی پیش قدمی جاری ہے، یہاں ہزاروں گھروں کی بجلی بھی منقطع ہوچکی ہے۔بحرالکاہل سے آنے…

جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کو تمام سہولیات میسر ہیں، محسن شاہ نواز رانجھا

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما بیرسٹر محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا ہے کہ جیل میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو تمام سہولیات میسر ہیں۔جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کے دوران محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی…

مارلن سیموئلز اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار، سزا کا اعلان بعد میں ہوگا

ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر مارلن سیموئلز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے ہیں۔ابوظبی میں ٹی ٹین لیگ 2019 میں سیموئلز نے قانون کی 4 شقوں کی خلاف ورزی کی۔ آزاد ٹریبونل اب سزا کا فیصلہ…

امریکا نے شمالی کوریا سے متعلق 3 کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی

امریکا نے شمالی کوریا سے متعلق 3 کمپنیوں پر پابندی لگا دی۔ واشنگٹن سے امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق تینوں کمپنیاں روس، شمالی کوریا اسلحہ معاہدے سے تعلق رکھتی ہیں۔ ادھر واشنگٹن سے امریکی محکمہ خزانہ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق شمالی کوریا…

خاتون نے ایک ساتھ دو اژدھے پکڑ کر سب کو حیران کردیا

آسٹریلیا میں سانپ پکڑنے والی بہادر خاتون نے ایک ساتھ دو خطرناک اژدھوں کو پکڑ کر سب کو حیران کردیا۔خاتون کی ایک ساتھ 2 اژدھوں کو پکڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ گھر میں سانپ کی موجودگی پر اہلخانہ کی جانب سے سانپ پکڑنے والی خاتون…

مذہب کے نام پر قانون ہاتھ میں لینے کا کسی کو حق نہیں پہنچتا، خواجہ آصف

سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان مذہب یا قومیت کی تفریق کے بغیر سب کا وطن ہے۔ اسلام آباد سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مذہب کے نام پر قانون کو ہاتھ میں لینے کا کسی کو حق نہیں پہنچتا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ جڑانوالہ کے…

سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ نے درسی کتب کے پبلشرز کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا

سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی درسی کتب چھاپنے والے پبلشرز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ آغا سہیل پٹھان کی ہدایت پر ایف آئی آر درج کروائی گئی، پولیس نے اردو بازار سے کئی پبلشرز کو حراست میں لے لیا ہے۔سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ…

تعمیراتی سریے کی فی ٹن قیمت میں 10 ہزار روپے اضافہ

ملک میں تعمیراتی سریے کی فی ٹن قیمت میں 10 ہزار روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ صدر آئرن اسٹیل مرچنٹ ایسوسی ایشن حماد پونا والا کے مطابق 10 ہزار روپے اضافے کے بعد ایک ٹن سریا دو لاکھ اسی ہزار روپے کا ہو گیا ہے۔حماد پونا والا کا یہ بھی کہنا…

مولانا فضل الرحمان سے سردار اخترمینگل کی ملاقات

جمیعت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے ملاقات کی اور سیاسی صورت حال و نگراں سیٹ اپ پر مشاورت کی گئی۔بدھ کے روز مولانا فضل الرحمان کے گھر پر ہونے والی…

پنجاب حکومت کا جڑانوالہ واقعے کی اعلیٰ سطح انکوائری کا حکم

پنجاب حکومت نے جڑانوالہ واقعے کی اعلیٰ سطح انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ سوچی سمجھی سازش کے تحت امن خراب کرنے کی کوشش کی گئی۔ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ  قرآن پاک کی بےحرمتی کی تحقیقات جاری ہیں، ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا گیا…

فیجی: چین کے فوجی وفد کی امریکی سربراہی میں منعقدہ دفاعی کانفرنس میں شرکت

چین کے فوجی وفد نے امریکا کی سربراہی میں فیجی میں منعقدہ دفاعی کانفرنس میں شرکت کی۔یہ انڈو پیسیفک ممالک کے دفاعی سربراہان کی کانفرنس ہے جس میں 27 ملکوں کے وفود شریک ہوئے۔چینی وزیر دفاع نے کہا کہ دونوں ممالک کی بحری فوج کے درمیان روابط کو…

لاہور: بحرین جانے کیلئے ایئرپورٹ پہنچنے والا مسافر گرفتار، ہیروئن برآمد

ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بحرین جانے کیلئے ہوائی اڈے آنے والے مسافر کے قبضے سے منشیات برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا۔ اے ایس ایف کے عملے نے بحرین جانے والے…

نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان کی تقرری ڈیڈ لاک کا شکار

بلوچستان میں نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری کا معاملہ ڈیڈ لاک کا شکار ہوگیا۔ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان کی تقرری کےلیے پارلیمانی کمیٹی قائم نہیں ہوسکی۔ذرائع کے مطابق پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کےلیے حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے 3، 3…

مسز زاہدہ عطا قریشی کا بلوچستان ہاؤس میں خود پر حملے کا الزام

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سابق ممبر نیشنل اسمبلی (ایم این اے) میاں عطا قریشی کی اہلیہ مسز زاہدہ عطا قریشی نے بلوچستان ہاؤس میں خود پر حملے کا الزام عائد کیا ہے۔پریس کانفرنس کے دوران زاہدہ عطا قریشی نے کہا کہ علاج کے سلسلے میں…

ایک بیٹی کی ہلاکت کے بعد 2 کو بچانے کیلئے طبعی موت کا جھوٹا بیان دیا، والدہ

رانی پور کے پیر کی حویلی میں 10 سالہ بچی کی مبینہ تشدد سے ہلاکت کے معاملے پر بچی کی والدہ کا نیا بیان سامنے آگیا، جبکہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ بھی درج کرلیا۔ بچی کی والدہ نے اپنے نئے بیان میں کہا کہ اس کی تین بیٹیاں حویلی میں ملازم…