جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ایم کیو ایم نے کراچی کو حق دلوانے کیلئے کچھ بھی نہیں کیا، عمران اسماعیل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے کراچی کو حق دلوانے کےلیے کچھ بھی نہیں کیا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں عمران اسماعیل نے کہا کہ ایم کیو ایم کو…

عمران خان سے ڈیل کرنا مشکل، شہباز شریف سے آسان ہوسکتا ہے، بریڈ شرمین

امریکی رکن کانگریس بریڈ شرمین نے ایوان نمائںدگان سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سے متعلق گفتگو کی ہے۔بریڈ شرمین نے کہا کہ عمران خان سے ڈیل کرنا مشکل اور شہباز شریف سے ڈیل کرنا آسان ہوسکتا ہے، مگر امریکا کو قلیل المدتی دو طرفہ مفادات کے بجائے…

دوسرا ون ڈے: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 337 رنز کا ہدف

دوسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 337 رنز کا ہدف دے  دیا۔ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں پاکستان ٹیم کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ بیٹرز کے لیے سازگار اس وکٹ پر…

ثاقب نثار ملک کیلئے تباہی لے کر آئے، طلال چوہدری

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ آج ایک اور آڈیو لیک نے نواز شریف کی بے گناہی ثابت کردی، ثاقب نثار اس ملک کے لیے تباہی لے کر آئے۔فیصل آباد میں پریس کانفرنس کے دوران طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان کو پاکستان پر…

آئی ایم ایف معاہدے میں تاخیر، بجٹ تیاری کا شیڈول متاثر ہونے لگا

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ معاہدے میں تاخیر سے نئے بجٹ کی تیاری کا شیڈول متاثر ہونے لگا۔ذرائع کے مطابق ٹیکس ریونیو، مالی خسارے، ترقیاتی بجٹ اور اہم اہداف کی آئی ایم ایف سے منظوری لی جائے گی۔ذرائع کے مطابق سیاسی اور معاشی…

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا شاہ محمود قریشی سے رابطہ

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی سے رابطہ کیا ہے۔ تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار نے  پرویز الہٰی کے گھر پر حملے، چادر چار دیواری کی پامالی پر اظہار افسوس کیا، شاہ محمود قریشی نے اسحاق…

چوہدری ظہور الہٰی پیلس کا تقدس پامال کرنے پر شدید دکھ پہنچا، چیف آرگنائزر ق لیگ یورپ

پاکستان مسلم لیگ (ق) یورپ کے چیف آرگنائزر سید خرم شاہ نے کہا ہے کہ چوہدری ظہور الہٰی پیلس کا رات کی تاریکی میں تقدس پامال کرنے پر شدید دکھ پہنچا۔پاکستان مسلم لیگ (ق) یورپ کے چیف آرگنائزر سید خرم شاہ نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی چوہدری…

ہم تو کبھی وہیل چیئر پر نہیں بیٹھے، کبھی ٹی وی پر آکر نہیں روئے، احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گولی لگنے کے بعد مجھے نیب نے بلایا اور میں گیا، ہم تو کبھی وہیل چیئر پر نہیں بیٹھے، کبھی ٹی وی پر آکر نہیں روئے۔جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے…

رانا ثناء کا پرویز الہٰی کے گھر پر چھاپے پر ردعمل

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے گھر پر چھاپے پر ردعمل دیا اور کہا کہ پنجاب پولیس وفاق کے ماتحت نہیں ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ صوبائی حکومت چھاپے کے لیے پیشگی…

سی ایس ایس امتحانات: 2019 تا 2021 کی تفصیلی رپورٹ جاری، 54 فیصد امید وار اردو میں فیل

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے سینٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) کے امتحان میں پاس اور فیل ہونے والوں کی 3 سالہ تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی پیش کردہ تفصیلات کے مطابق سی ایس ایس کے امتحان میں 2019 سے 2021 تک…

دوسرا ون ڈے: پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد کیوی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔ٹاس کے موقع پر کپتان بابر اعظم نے بتایا کہ آج کے میچ کے لیے ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ٹاس کے بعد گفتگو کرتے…

ایس آئی یو ٹی، 5 سالہ بچی کی پہلی کامیاب ہارٹ سرجری کر دی گئی

سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن(ایس آئی یو ٹی) نے بروز بدھ 26 اپریل کو 5 سالہ بچی زینب کی اوپن ہارٹ سرجری کر کے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔ زینب دل کے سوراخ کے مرض میں مبتلا تھی جس کی وجہ سے پھیپھڑوں میں خون کا بہاؤ بڑھتا…

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے خلاف کیس سماعت کے لیے مقرر

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے خلاف کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 8 رکنی بینچ 2 مئی کو سماعت کرے گا۔سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل، سپریم کورٹ بار، پاکستان بار کونسل کو نوٹس جاری…

ثاقب نثار کا بیٹا ٹکٹ کا ایک کروڑ بیس لاکھ روپے لے رہا ہے، عطا تارڑ

وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ  نے کہا ہے کہ ثاقب نثار کا بیٹا ٹکٹ کا ایک کروڑ بیس لاکھ روپے لے رہا ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ تحریک انصاف کے صوبائی ٹکٹوں میں پیسے کی لین دین کے حوالے سے ثبوت سامنے آ چکے،…

پاک نیوزی لینڈ دوسرے ون ڈے میں تقریباً 6 منٹ کا وقت ضائع

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جارہے دوسرے ون ڈے میچ کے تقریباً 6 منٹ ضائع ہوگئے۔دوسرے ون ڈے میچ کے لیے پچ تبدیل کردی گئی لیکن 30 گز کا سرکل تبدیل نہیں کیا گیا۔پاکستان ٹیم کی جانب سے پہلا اوور گزشتہ میچ…

جسٹس مظاہر اکبر نقوی کیخلاف ریفرنس دائر

سندھ بار کونسل نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر اکبر نقوی کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا۔ریفرنس وائس چیئرمین کے توسط سے سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کیا گیا ہے۔دائر کیے گئے ریفرنس میں سندھ بار کونسل نے کہا ہے کہ جسٹس مظاہر اکبر نقوی کا رویہ…

ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو لیک پر مریم نواز کا رد عمل

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو لیک پر چیف آرگنائزر ن لیگ مریم نواز کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد یہ حال ہیں تو اس وقت کیا حال ہوگا جب یہ فرعون کرسیوں پر تھے۔سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ…

عمران خان کا خواجہ آصف کیخلاف ہرجانے کا کیس، کارروائی پر حکم امتناع جاری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے وزیر دفاع خواجہ آصف کے خلاف ہرجانے کے کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی کارروائی پر حکم امتناع جاری کردیا۔عمران خان کی درخواست پر چیف جسٹس نے تحریری حکم نامہ جاری…

حارث سہیل نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز سے آؤٹ، افتخار احمد شامل

مڈل آرڈر بیٹر حارث سہیل انجری کا شکار ہونے کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ون ڈے سیریز سے آؤٹ ہوگئے۔ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرنے والے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حارث…

پرویز الہٰی پر کک بیکس کی وصولی کا الزام، ملزم سہیل عدالت میں پیش

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے مبینہ فرنٹ مین ملزم سہیل اصغر کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔اینٹی کرپشن حکام نے سینئر سول جج گوجرانوالہ کی عدالت میں ملزم سہیل اصغر کو پیش کیا۔اس موقع پر تفتیشی افسر نے عدالت سے ملزم کے جسمانی…