جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Tag

Jang

برطانوی ویکسین ایسٹرازینیکا کی 12لاکھ سے زائد خوراکیں ہفتے کو پاکستان پہنچیں گی

کوویکس کے تحت برطانوی ویکسین ایسٹرازینیکا کی پہلی کھیپ ہفتے کے روز پاکستان پہنچ جائے گی۔وفاقی وزارت صحت کے حکام نے جمعرات کے روز دی نیوز اخبار کو بتایا کہ برطانوی ویکسین ایسٹرازینیکا کی پہلی کھیپ 12 لاکھ 48 ہزار ڈوزِز پر مشتمل ہے جو کہ…

کورونا پھیلاؤ روکنے کیلئے اگلے 20دن انتہائی اہم ہونگے، یاسمین راشد

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے اگلے 20دن انتہائی اہم ہوں گے۔یاسمین راشد نے ایکسپو سینٹر ویکسی نیشن سینٹر کا دورہ کیا، میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ 24گھنٹوں میں پنجاب میں 94ہزارسے…

ماں نے بچوں کی خاطر 10 تولے سونا چھوڑ دیا

سپریم کورٹ آف پاکستان میں والدین کی علیحدگی کے بعد بچوں کی حوالگی کے کیس کی سماعت کے دوران ماں نے 2 بچے لینے کی خاطر 10 تولے سونا چھوڑ دیا۔عدالتِ عالیہ کے جسٹس مشیر عالم کی سر براہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔نئی دہلی (جنگ نیوز…

وفاقی حکومت کا کامیاب جوان پروگرام میں تبدیلیوں کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے کامیاب جوان پروگرام میں تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیا، وزیرخزانہ نے رقم کی تقسیم کے عمل میں ہنگامی بنیادوں پر تیزی لانے کا عندیہ دے دیا۔وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت کامیاب جوان پروگرام سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں…

شاداب خان ان فٹ،جنوبی افریقہ، زمبابوے سیریز سے باہر

دورۂ جنوبی افریقہ کی ٹیم میں شامل قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان ان فٹ ہوکر سیریز اور زمبابوے ٹور سے باہر ہو گئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کا کہنا ہے کہ شاداب خان پاؤں میں انجری کے باعث 4 ہفتوں کیلئے کرکٹ سے باہر ہوگئے ہیں،…

مصرمیں ممیوں کی پریڈ

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں 22 ممیوں کو شاندار پریڈ کی صورت میں نئی آرام گاہ منتقل کردیا گیا۔فراعین مصر سے تعلق رکھنے والے18بادشاہوں اور 4 ملکاؤں کی حنوط شدہ میتیں شان و شوکت سے نئے عجائب گھر لے جائی گئیں۔مصری ماہرین آثار قدیمہ کے…

میں یوسف رضا گیلانی کا ووٹر اور سپورٹر، وہ خود ہار مان گئے، شاہد خاقان عباسی

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے خود کو سینیٹر یوسف رضا گیلانی کا ووٹر اور سپورٹر قرار دیدیا۔جیو نیوز کے پروگرام’کیپٹل ٹاک‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو میں چیئرمین سینیٹ کا الیکشن یوسف رضا گیلانی سے چوری…

جج آفتاب آفریدی قتل کیس کی سائنسی بنیاد پرتحقیقات کی جا رہی ہیں، آئی جی خیبرپختونخوا

آئی جی پولیس خیبرپختونخوا ثنا اللّٰہ عباسی  کا کہنا ہے کہ جج آفتاب آفریدی قتل کیس کی سائنسی بنیاد پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔آئی جی خیبرپختونخوا نے جج قتل کیس سے متعلق جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  ایف آئی آر میں ورثا نے 8 افراد نامزد…

تحریک انصاف میں ایک سے بڑھ کر ایک آئن اسٹائن اور اسٹیفن ہاکنگ موجود ہے، عظمیٰ بخاری

مسلیم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا  کہنا ہے کہ  پاکستان تحریک انصاف میں ایک سے بڑھ کر ایک خود ساختہ آئن سٹائن اور سٹیفن ہاکنگ موجود ہے۔عظمیٰ بخاری نے فردوس عاشق کی پریس کانفرنس پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مریم نوازخاموش ہوں تو ان کو…

لاہور: کمسن ڈرائیور نے شہر ی کو کچل دیا

لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں کمسن ڈرائیور نے 1 شہر ی کو کچل دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔سٹی ٹریفک آفیسر حماد احمد کا کہنا ہے کہ ویڈیو سامنے آنے پر گاڑی کے کاغذات، مالک کا ڈرائیونگ لائسنس،شناختی کارڈ قبضےمیں…

اسکولوں کی بندش کیخلاف 8 اپریل کو مارچ کرینگے: کاشف مرزا

آل پاکستان پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشنز کے صدر کاشف مرزا کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث اسکولوں کی بندش کے خلاف پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشنز 8 اپریل کو اسلام آباد تک مارچ کرے گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آل پاکستان پرائیوٹ اسکولز…

اسلام آباد میں سنگل ڈوز ویکسین 70 سالہ افراد کو لگنا شروع

اسلام آباد میں کورونا وائرس کی سنگل ڈوز ویکسین کین سائینو اب 80 سال کی بجائے 70 سال کے افراد کو ان سپاٹ لگانے کا عمل شروع کر دیا گیا۔وفاقی دارالحکومت میں ترلائی سینٹر سنگل ڈوز ویکسین کا اسلام آباد میں واحد مرکز ہے۔ڈی ایچ او اسلام آباد…

پاکستان کو G20 ممالک سے مزید ریلیف ملنے کا امکان

پاکستان کو جی 20 ممالک کی جانب سے مزید ریلیف ملنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق عالمی بینک، آئی ایم ایف اس ہفتے جی 20 ممالک کو دسمبر تک قرض وصولی کے التوا کی اپیل کریں گے، وزارت اقتصادی امور نے جی20 ممالک سے قرض مؤخر کی…

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی

ایک روز قبل سونے کی قیمت میں بڑی کمی کے بعد آج پھر ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ساڑھے چار سو روپے کم ہوگئی۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 450 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ چار ہزار روپے ہوگئی…

دنیا: کورونا وائرس سے اموات 28 لاکھ 74 ہزار سے متجاوز

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 کروڑ 24 لاکھ 37 ہزار 230 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 28 لاکھ 74…

چینی اسکینڈل کے ملزم نے چینی پر سٹے بازی کا اعتراف کرلیا

چینی اسکینڈل میں ملوث ملزم نے چینی پر سٹے بازی کا اعتراف کرلیا۔ملزم نے بتایا کہ وہ چینی مافیا کے 16 واٹس ایپ گروپس میں سے چار کا ممبر ہے۔ سال 2007 سے 2015 تک اس کی چینی کی دکان تھی، پھر میں نے بروکری شروع کر دی۔ملزم نے الزام عائد کیا کہ…

وزیراعظم کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہوگا

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزراء شریک ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مردم شماری کے نتائج کا نوٹی فکیشن جاری ہونے کا امکان ہے۔تحریک انصاف کی پارلیمانی…

اے این پی نے اپنے خیالات اجلاس میں کیوں نہیں بتائے، شاہد خاقان عباسی

مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے اپنے خیالات کا اظہار پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) سربراہی اجلاس میں کیوں نہیں کیا۔جیو نیوز کے پروگرام’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو میں…

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے عملے کا فرد کورونا کا شکار

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر کا عملہ عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگیا۔جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں کورونا کا ایک اور کیس سامنے آیا ہے، احتساب عدالت نمبر ایک کےجج محمد بشیر کے عملے کے نائب قاصد عبد الماجد کا کورونا ٹیسٹ…

رحیم یار خان: 9 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی

جنوبی پنجاب کے شہر رحیم یار خان میں 2 رشتے دار ملزمان نے گھر میں معصوم بچیوں کو اکیلا دیکھ کر 1 کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور دوسری سے زیادتی کی کوشش کی، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق واقعہ رحیم یار خان کے چک 77 کے…