جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Tag

Jang

لاہور: شہریوں کو چینی 110 کے بجائے 85 روپے میں ہی ملے گی

لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے بعد اب چینی 110 روپے کی بجائے 85 روپے کلو میں ملے گی۔ کمشنر لاہور ڈویژن محمد عثمان کا کہنا ہے کہ مہنگی چینی بیچنے والوں کو سخت سزائیں ہوں گی، چینی بروقت سپلائی کریں گے۔کمشنر لاہور ڈویژن نے مزید کہا کہ ہائی کورٹ…

شام کو ہم آپ کو خوشخبری دیں گے، علی اسجد ملہی کا ویڈیو پیغام

سیالکوٹ کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدوار علی اسجد ملہی کا کہنا ہے کہ صبح صبح اٹھیں اور اپنا ووٹ ڈالیں، شام کو ہم آپ کو خوشخبری دیں گے۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کے مطابق نوشین افتخار اور علی اسجد…

ریٹرننگ افسر کا نوشین افتخار کو تحریری جواب

سیالکوٹ کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 کے ریٹرننگ افسر نے مسلم لیگ نون کی امیدوار نوشین افتخار کے خط کا تحریری جواب دے دیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق نوشین افتخار نے کچھ پولنگ اسٹیشنز کے پریزائیڈنگ آفیسرز پر شبہات کا اظہار کیا تھا۔الیکشن…

70 سال سے زائد کےشہریوں کی گھروں میں ویکسینیشن کی جارہی ہے: یاسمین راشد

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ 70سال عمرسے زائد کے شہریوں کی گھروں میں ویکسینیشن کی جارہی ہے۔یاسمین راشد نے بزرگ شہریوں کی ویکسینیشن کے لیے مزید آسانیاں پیدا کرنے کی ہدایت بھی کی۔واضح رہے کہ یشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر…

حماد اظہر سے مذاکرات، اسٹون کرشنگ انڈسٹری کی ہڑتال ختم

وفاقی وزیر حماد اظہر سے مذاکرات کے بعد اسٹون کرشنگ انڈسٹری نے ہڑتال ختم کردی۔وزیر لیبر پنجاب عنصر مجید کی سربراہی میں وفد نے وفاقی وزیر حماد اظہر سے ملاقات کی، وفد نے کرشنگ انڈسٹری سے متعلق تحفظات سے وزیر خزانہ کو آگاہ کیا۔وزیر محنت عنصر…

ڈسکہ: آج بارش کا کوئی امکان نہیں

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ڈسکہ میں آج شام اور رات کو بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق ڈسکہ اور اطراف میں ہوائیں معمول کے مطابق چلیں گی جبکہ رات کو مطلع صاف رہے گا۔محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ ڈسکہ میں اتوار کو…

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی شاہنواز رانجھا کیخلاف مقدمہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی محسن شاہنواز رانجھا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمے میں چودھری محمد علی، بشیر خان، محمد ارشد، نبیل خان اور شاہد محمود کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔محسن شاہنواز رانجھا سمیت 5 افراد کیخاف مقدمہ…

کراچی: میمن گوٹھ میں 14 سال کی لڑکی سے زیادتی, 4 ملزمان گرفتار

میمن گوٹھ کراچی میں چودہ سالہ لڑکی سے زیادتی کیس میں نامزد چاروں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی عمریں 14 سے 15 سال کے درمیان ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم فرحان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، گرفتار ملزمان میں…

راولپنڈی، سی ٹی ڈی کی کارروائی، ایک دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی میں سی ٹی ڈی نے تھانہ صدر بیرونی کی حدود میں کارروائی کی، جس کے نتیجے میں1 دہشتگرد ہلاک اور تین فرار ہو گئے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک مبینہ دہشتگرد کی شناخت نیاز کے نام سے ہوئی، جو حضرو کا رہائشی تھا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ…

شاہ محمود قریشی جرمنی روانہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وفد کے ہمراہ جرمنی کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہوگئے۔وزیر خارجہ شاہ محمود کو جرمن ہم منصب نے دورے کی دعوت دی ہے جہاں وہ جرمن پارلیمنٹ کے صدر اور دیگر اہم قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔جرمنی میں پاکستانی سفارت خانے کا…

پشاور، وزیر اعظم کی ہدایت پر یوٹیلٹی اسٹورز پر رمضان پیکج کا آغاز

صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں وزیراعظم عمران خان کی ہدایت  پر یوٹیلٹی اسٹورز پر رمضان پیکج کا آغاز کر دیا گیا ہے۔رمضان پیکج کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے جبکہ یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹا، گھی، چینی…

پنجاب، 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار515 افراد کورونا کا شکار

صوبہ پنجاب میں گزشتہ  24 گھنٹوں کےدوران 2 ہزار515 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق سامنے آئی ہے۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 19ہزار 16 ٹیسٹ ہوئے جن میں  مثبت کیسز کی تعداد  13اعشاریہ 2 فیصد رہی جبکہ پنجاب کے اسپتالوں…

سلو اوور ریٹ، جنوبی افریقی ٹیم پر جرمانہ عائد

پاکستان کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں سلو اوور ریٹ کے باعث جنوبی افریقا پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔آئی سی سی نے جوہانسبرگ میں کھیلے گئے ٹی 20 مقابلے میں جنوبی افریقی ٹیم پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔آئی سی سی اعلامیے کے مطابق…

وزیراعظم کی عالم دین سے ریاست مدینہ کے وژن پر تفصیلی گفتگو

وزیراعظم عمران خان نے عالم دین سے اُن کے ریاست مدینہ کے وژن پر تفصیلی گفتگو کی ہے۔وزیرِاعظم ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے مہتمم جامعہ رحیمیہ کراچی کے مفتی رحیم نے ملاقات کی۔ملاقات میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، اپوزیشن…

رواں سال کے لیے زکوٰۃ کا نصاب مقرر

رواں سال بینک میں موجود 80 ہزار  933 روپے سے زائد رقم پر زکوٰۃ کٹے گی، زکوٰۃ کا نصاب مقرر کردیا گیا ہے۔ یکم رمضان کو بینک اکاؤنٹس سے زکوٰۃ کی کٹوتی ہوگی، یکم رمضان کو بینک بند رہیں گے۔یاد رہے کہ رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال…

ویکسین کورونا سے 100فیصد بچاؤ نہیں کرتی : فیصل سلطان

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ویکسین کورونا وائرس سے بچاؤ کرتی ہے لیکن 100 فیصد نہیں، لہٰذا ویکسین کے ساتھ احتیاط کی بھی ضرورت ہے۔فیصل سلطان نے کورونا وائرس کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا…

فاٹا پاٹا انضمام سے متعلق کیس کی سماعت عید کے بعد تک ملتوی

سپریم کورٹ میں فاٹا پاٹا انضمام سے متعلق 25ویں آئینی ترمیم کے خلاف کیس میں وفاق اور خیبرپختوخوا حکومت نے کیس کے قابل سماعت ہونے پر اعتراضات اٹھا دیئے۔جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت…

پیپلز پارٹی کا PDM کے تمام عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان

پاکستان پیپلزپارٹی نے حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے تمام عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے…

عارف علوی کورونا سے صحتیاب

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عالمی وبا کورونا وائرس کو شکست دے دی۔ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ میں آپ سب کی دعاؤں سے کورونا وائرس سے صحتیاب ہوگیا ہوں۔صدر عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں نے آج کا دن کام کرکے…

ستمبر یا اکتوبر میں نئی مردم شماری کا عمل شروع ہوجائے گا، اسد عمر

وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ  آج اکثریتی رائے سے مردم شماری کے نتائج کو منظور کرنے کا فیصلہ کیا ہے، مردم شماری کے بنیادی فریم ورک پر 6 سے 8 ہفتوں میں کام مکمل ہوجائے گا، ستمبر یا اکتوبر میں نئی مردم شماری کا عمل شروع ہوجائے گا۔مشترکہ…