جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Tag

Jang

‏پاکستان انڈر 19 ٹیم کا دورۂ بنگلہ دیش خدشات کا شکار

‏پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا دورۂ بنگلہ دیش خدشات کا شکار ہوگیا، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) سے رابطہ کر لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے بی سی بی سےتازہ ترین صورتحال کےمطابق سیریز کیلئے رابطہ کیا…

دنیا: کورونا وائرس کیسز ساڑھے 14 کروڑ سے متجاوز

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ساڑھے 8 لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس وباء سے ساڑھے 12 ہزار سے…

ہر ادارے میں اقلیتی شہریوں کیلئے 5 فیصد کوٹہ مختص کردیا گیا، فردوس اعوان

وزیرِاعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہر ادارے میں 5 فیصد کوٹہ اقلیتی برادری کے لیے مختص کیا گیا ہے، ہائر ایجوکیشن میں بھی اقلیتوں کے لیے 2 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔  سیالکوٹ میں پریس کانفرنس…

شہباز شریف کی رہائی کیلئے روبکار جاری

لاہور کی احتساب عدالت نے مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کی رہائی کے لیے روبکار جاری کر دی۔جاری کی گئی روبکار احتساب عدالت کے اہلکار جیل کے حکام کے حوالے کریں گے جس کے بعد آج ہی شہباز شریف کی…

میجر جنرل ثاقب محمود ملک کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ میجر جنرل ثاقب محمود ملک کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل ثاقب محمود ملک کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے  کر چیف آف لاجسٹکس اسٹاف…

اسپیکر کو جو کہا جذبات میں نہیں بلکہ حقیقت میں کہا، شاہد خاقان

رہنما مسلم لیگ نون شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ میں نے اسپیکر کو جو کہا جذبات میں نہیں کہا، بلکہ حقیقت میں کہا ہے۔پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نون لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ایوان بات کرنے کے لیے ہوتا ہے، کوئی…

پنجاب میں کورونا:38 اموات، 2717 نئے کیسز رپورٹ

پنجاب میں کورونا وائرس کے 2ہزار 717 نئے کیسز رپورٹ ہوگئے ، یوں صوبے میں وبا سے متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 31ہزار 73 تک پہنچ گئی۔ترجمان پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق 2 ہزار717 نئے کیسز میں سے لاہور میں 1525 کورونا مریض رپورٹ ہوئے…

پاکستان T20 میں کونسا منفرد اعزاز اپنے نام رکھتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ایک ہزار وکٹیں لینے کا اعزاز رکھنے والی پہلی ٹیم ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے زمبابوے کیخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے آغاز سے قبل پاکستانی بولرز کو سراہتے ہوئے کچھ تصاویر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی…

وزیراعظم عمران خان کا دورہ گلگت بلتستان ملتوی

وزیراعظم عمران خان کا دورہ گلگت بلتستان موسم کی خرابی کے باعث ملتوی کردیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کو اپنے دورہ گلگت بلتستان میں  مختلف منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنا تھا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کو گلگت بلتستان…

سندھ پولیس اب اغوا خور پولیس بن چکی ہے، حلیم عادل کا الزام

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے سندھ پولیس پر منشیات کی فروخت اور اغوا خور ہونے کا الزام لگادیا۔حیدر آباد میں میڈیا سے گفتگو حلیم عادل شیخ نے کہا کہ گزشتہ روز ٹنڈوالہ یار کے نوجوان کی لاش حوالات سے ملی ہے۔انہوں نے کہا کہ افسوس…

کراچی: ہوٹلوں نے کورونا ضوابط کی دھجیاں اڑادیں

کہاں ہے ماسک؟ کیسا فاصلہ اور کیس احتیاط؟ کراچی کے ہوٹلوں نے کورونا ضوابط کی دھجیاں اڑا دیں۔کراچی کے ریسٹورنٹس کے باہر ہجوم نے کورونا ضوابط (ایس او پیز) کو قرنطینہ میں بھیج دیا ہے۔حکومت اور انتظامیہ کس ادارے سے ایس او پیز پر عمل کرائے گی؟…

مفتاح اسماعیل کی انتخابی مہم، مریم نواز کل کراچی آئیں گی

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کراچی میں مفتاح اسماعیل کے لیے انتخابی مہم چلائیں گی۔کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے 249 میں انتخابی سرگرمیاں عروج پر ہیں، مریم نواز کل شام 2 روزہ دورے پر کراچی…

فواد چوہدری بھارت کیلئے دعاگو

وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری بھی کورونا وائرس کی بدترین صورتحال میں پڑوسی ملک بھارت کے لیے دُعاگو ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ ’اس مشکل وقت میں ہماری دعائیُں بھارت کے…

بھارتی پولیس کی مسلمانوں سے تراویح میں کورونا کے خاتمے کیلئے دعا کی اپیل

بھارت کے شہر ممبئی میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کی ڈیوٹی پر معمور پولیس نے مسلمانوں سے تراویح میں کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے دُعا کرنے کی اپیل کردی۔گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ممبئی پولیس…

وزیراعظم عمران خان کا کورونا سے متاثر بھارتی عوام سے اظہاریکجہتی

وزیراعظم عمران خان نے پڑوسی ملک بھارت میں کورونا وائرس کی بدترین صورتحال پر بھارتی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔  مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں عمران خان نے کہا کہ میری تمام دُعائیں ہمارے پڑوسی ملک بھارت اور…

شہباز شریف کی ضمانت پر مریم نواز کیا کہیں گی؟ فیاض الحسن چوہان

وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انصاف بکتا ہے کہنے والی مریم نواز شہباز شریف کی ضمانت پرکیا کہیں گی؟۔ فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا کہ جب جب ن لیگ کے خلاف عدالتی فیصلہ آیا، انہوں نے دھاندلی کا…

زمبابوے سے شکست، پاکستان ٹیم کا مذاق بن گیا

زمبابوے کے ہاتھوں بدترین شکست پر سوشل میڈیا پر پاکستان ٹیم کا مذاق بن گیا، لوگوں نے دلچسپ ویڈیوز شیئرز کرکے جذبات کا اظہار کیا۔میچ کے دوران  بولرز نے کام دکھایا، مگر  بلے بازوں نے کام تمام کردیا۔دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستانی بلے بازوں نے…

وزیراعظم عمران خان 26 اپریل کو ملتان کا دورہ کریں گے

وزیراعظم عمران خان 26 اپریل کو ملتان کا ایک روزہ دورہ کریں گے، جہاں وہ جامعات کا افتتاح و سنگ بنیاد رکھنے کے ساتھ ساتھ سڑکوں کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت وفاقی و…

پشاور میں بی آر ٹی سروس آج معطل رہے گی

حکومتی احکامات پر پشاور میں بی آر ٹی سروس آج معطل رہے گی۔ ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق بی آر ٹی سروس 26 اپریل سے فعال کردی جائے گی۔ترجمان ٹرانس پشاور کا کہنا ہے کہ سروس کی عارضی معطلی کا اطلاق تمام فیڈر روٹس پر بھی ہوگا۔ذرائع کے مطابق…

پاکستان کا زمبابوے کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

زمبابوے کے خلاف تیسرے اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں سرفراز احمد، شرجیل خان اور حسن علی کو شامل کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے…