بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہباز شریف کی رہائی کیلئے روبکار جاری

لاہور کی احتساب عدالت نے مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کی رہائی کے لیے روبکار جاری کر دی۔

جاری کی گئی روبکار احتساب عدالت کے اہلکار جیل کے حکام کے حوالے کریں گے جس کے بعد آج ہی شہباز شریف کی رہائی کا امکان ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کی ضمانت منظور کر لی، ضمانت متفقہ طور پر منظور کی گئی ہے۔

اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ نے شہباز شریف کی ضمانت کی منظوری کا آرڈر جاری کیا تھا، جس کے بعد ان کی ضمانت کے مچلکے احتساب عدالت نمبر 2 میں پیش کر دیئے گئے۔

صدر مسلم لیگ نون شہباز شریف کے وکیل اعظم نذیر تارڑ کے ہمراہ نون لیگی رہنما ملک سیف کھوکھر اور چوہدری محمد نواز ہائی کورٹ سے ضمانتی مچلکے لے کر لاہور کی احتساب عدالت نمبر 2 پہنچے، جہاں انہوں نے یہ مچلکے جمع کرائے۔

لاہور کی احتساب عدالت نے مچلکوں کا جائزہ لے کر میاں شہباز شریف کی رہائی کی روبکار جاری کر دی۔

مسلم لیگ نون کے رہنما ملک سیف کھوکھر اور چوہدری محمد نواز قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہبازشریف کے ضمانتی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.