ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

وزیراعظم عمران خان کا دورہ گلگت بلتستان ملتوی

وزیراعظم عمران خان کا دورہ گلگت بلتستان موسم کی خرابی کے باعث ملتوی کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کو اپنے دورہ گلگت بلتستان میں  مختلف منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنا تھا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کو گلگت بلتستان ترقیاتی پیکیج کے تحت مختلف منصوبوں کا اعلان  کرنا تھا، وزیراعظم کو گلگت میں میڈیکل کالج کے قیام کا بھی اعلان کرنا تھا۔

 گلگت بلتستان حکومت نے وزیر اعظم کے دورے کے حوالے سے تیاریاں مکمل کر رکھی تھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.