بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسپیکر کو جو کہا جذبات میں نہیں بلکہ حقیقت میں کہا، شاہد خاقان

رہنما مسلم لیگ نون شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ میں نے اسپیکر کو جو کہا جذبات میں نہیں کہا، بلکہ حقیقت میں کہا ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نون لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ایوان بات کرنے کے لیے ہوتا ہے، کوئی بات نہیں کرنے دے گا تو اس کے لیے میرے پاس کوئی عزت نہیں ہے۔

شاہد خاقان نے کہاکہ اسپیکر کے نوٹس کا جواب جلد دوں گا۔

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کےد رمیان تلخ کلامی بڑھ گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں قومی اسمبلی اجلاس کے دوران سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تو لیگی رہنما اسپیکر کے روسٹرم کے سامنے پہنچ گئے اور انہیں جوتا مارنے کی دھمکی دے دی۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے نون لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کی جوتا مارنے والی بات کانوٹس لیتے ہوئے خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ شاہد خاقان 7 دن میں معذرت کریں اور اپنی پوزیشن واضح کریں۔

اس کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے نون لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کی جوتا مارنے والی بات کا نوٹس لیتے ہوئے خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ شاہد خاقان 7 دن میں معذرت کریں اور اپنی پوزیشن واضح کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.