جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Tag

Jang

ضمانت نہ ہونے پر اب یہ رو رہے ہیں، شہباز گل

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ نون لیگی رہنماؤں نے جھوٹ بولا، عدالت کے فیصلے سے پہلے ہی درخواست ضمانت منظور کیے جانے کا شور کر دیا، شہباز شریف کی ضمانت نہ ہونے پر اب یہ لوگ رو رہے ہیں۔ اسلام آباد میں وزیراعظم…

سعودی ایران تعلقات میں بہتری، عراق میں دونوں ممالک کے عہدیداروں کی ملاقات، برطانوی اخبار کا دعویٰ

ایک برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات بہتر کرنے کے لیے عراق میں دونوں ممالک کے عہدیداروں کی ملاقات ہوئی ہے۔فائنانشل ٹائمز کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور ایران کے عہدیداروں کے درمیان بات چیت کا پہلا دور 9…

اپریل 2019 کی نسبت ابھی بھی ہوائی ٹریفک میں 32 فیصد کمی

کورونا وائرس کے حوالے سے صورتحال کافی بہتر ہونے اور ویکسین کا استعمال شروع ہونے کے بعد سے دنیا بھر میں ہوائی سفر میں کافی بہتری آچکی ہے۔ تاہم 16 اپریل 2019 کی نسبت سال 2019 کے 16 اپریل کے روز 34 ہزار 663 پروازوں کی اڑان کم ہوئی ہے۔ جو…

لاہور واقعہ: مفتی منیب کی آج ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کی اپیل

لاہور واقعے کے خلاف مفتی منیب الرحمٰن نے آج ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کی اپیل کر دی۔کراچی میں دیگر علماء کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمٰن نے لاہور واقعے کے خلاف آج ملک بھر میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کا اعلان…

تاجر تنظیموں کا علماء کرام کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان

کراچی، لاہور اور گوجرانوالہ سمیت دیگر شہروں کی تاجر تنظیموں نے علماء کرام کی جانب سے آج ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ آل کراچی تاجر اتحاد، کراچی تاجر الائنس، کراچی تاجر ایسوسی ایشن، بینکوئٹ ہال ایسوسی ایشن اور…

وزیرخارجہ دبئی میں دو دن گزارنے کے بعد ابوظبی روانہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی دبئی میں دو دن گزارنے کے بعد ابوظبی روانہ ہوگئے۔وزیرخارجہ اماراتی ہم منصب شیخ عبداللہ بن زایدالنہیان سمیت دیگراہم قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، ملاقات میں علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال…

قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ کیمپ جاری

قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ کیمپ جاری ہے۔کیمپ میں شریک نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے کہا کہ تمام کھلاڑی کیمپ میں سخت محنت کر رہے ہیں، ہم ٹیم منیجمنٹ کے پلان کے مطابق ٹریننگ کروا رہے ہیں۔بابر…

لاہور : تھانہ نواں کوٹ پر حملے، اہلکاروں کے اغواء کامقدمہ درج

تھانہ نواں کوٹ پر حملےاور پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنانےکے معاملے پر کالعدم تنظیم کے کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق مقدمے میں دہشتگردی سمیت دیگر دفعات شامل ہیں، مقدمہ اے ایس آئی اقبال کی مدعیت میں درج کیا گیا۔شیخ…

علماء کرام کے وفد کی سعد رضوی سے کوٹ لکھ پت جیل میں ملاقات

علماء کرام کے ایک وفد نے کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی سے ملاقات کی ہے۔سعد رضوی سے علماء کرام کی وفد کی ملاقات کوٹ لکھپت جیل میں ہوئی۔ نورالحق قادری نے کہا کہ تمام معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائےگا، آج رات بات چیت کا تیسرا…

مصر: شمالی سینائی میں شدت پسندوں کیخلاف کارروائی، 3 ہلاک

مصر کے صوبے شمالی سینائی میں سکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کیخلاف کارروائی کی ہے۔ قاہرہ سے مصری وزارت داخلہ کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 3 شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہلاک شدت پسند نے سکیورٹی فورسز پر حملوں کی منصوبہ…

امریکا کی پاکستان کو ورچوئل موسمیاتی سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت

امریکا نے پاکستان کو ورچوئل موسمیاتی سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت دے دی، امریکی صدر کے نمائندہ خصوصی برائے ماحولیات جان کیری نے پاکستان کے وزیر ماحولیات ملک امین اسلم کو خط لکھ کر اجلاس میں اظہارِ خیال کی دعوت دی ہے۔ جان کیری کے خط میں…

ترقی یافتہ ممالک میں نوجوانوں کو ویکسین لگانا ترجیح ہے، ڈبلیو ایچ او

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ بنیادی وسائل کی منصفانہ تقسیم کےذریعے کورونا کی عالمی وبا پر چند ماہ میں قابو پایا جاسکتا ہے۔ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک میں نوجوانوں کو ویکسین لگانا ترجیح ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق ترقی…

پاکستان نے بھارت پر سفری پابندیاں عائد کر دیں

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے غیر ملکی مسافروں اور چارٹرڈ پروازوں کے لیے کورونا وائرس کی تیسری لہر کے تحت نئے ایس اوپیز جاری کیے گئے ہیں۔پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کیے گئے نئے ایس او پیز کے مطابق  کورونا وبا…

طالبان کو استنبول کانفرنس میں شرکت پر راضی کرنے کی کوششیں

امریکا سمیت متعدد ممالک نے طالبان کو استنبول کانفرنس میں شرکت پر راضی کرنے کے لئے کوششیں تیز کر دیں، دوحا میں طالبان کے ساتھ میٹنگز کا سلسلہ چل پڑا ہے۔افغان میڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں امریکا، قطر، اقوام متحدہ اور ترکی کے نمائندوں کی…

کراچی، گورنمنٹ اسپتال میں ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کی خرد برد کا انکشاف

کراچی کے سندھ گورنمنٹ کورنگی جنرل اسپتال میں مریضوں کے کھانے کے فنڈ میں ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کی خردبرد کا انکشاف ہوا ہے۔سندھ گورنمنٹ جنرل اسپتال کورنگی میں مریضوں کے کھانے کے فنڈ میں خردبرد کے معاملہ پر قائم تین رکنی کمیٹی نے تحقیقاتی…

حکومتی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں کئی اہم فیصلے

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کئی اہم فیصلے کرلیے گئے۔ذرائع کے مطابق اجلاس کےشرکاء کو وزیر داخلہ شیخ رشید اور وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سے مذاکرات پر بریفنگ…

اسلام آباد: سنگل ڈوز سائنوبائیو لگانے کیلئے عمر کی حد 60 سال کردی گئی

اسلام آباد میں سنگل ڈوز ویکسین کین سائنو بائیو لگانے کے لیے عمر کی حد 70 سال سے کم کرکے 60 سال کردی گئی۔کین سائنو بائیو ویکسین 60 سال کے افراد کو لگانا شروع کردی گئی۔ملک کے مختلف شہروں میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسی نیشن جاری ہے۔خیبر…

کالعدم تحریک لبیک نے لاہور میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا

کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے لاہور میں مسجد رحمت اللعالمین کے باہر دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ٹی ایل پی نے قومی اسمبلی میں قرار داد پیش ہونے کے بعد لاہور میں اپنا مرکزی دھرنا ختم کردیا۔کالعدم جماعت کے لوگ کئی روز سے لاہور…

کورونا کیس خطرناک شرح سے بڑھ رہے ہیں، ڈبلیو ایچ او

عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کے کیس لگاتار آٹھ ہفتوں سے خطرناک شرح سے بڑھ رہے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے 5.2 ملین سے زیادہ نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے، یہ شرح کورونا وائرس شروع…

اقبال کا فلسفہ خودی غلامی سے نجات کا بہترین نسخہ ہے: فردوس عاشق

وزیرِ اعلی ٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ علامہ اقبال کا فلسفہ خودی غلامی کی ہر شکل سے نجات کا بہترین نسخہ ہے۔علامہ اقبالؒ کے یومِ وفات پر اپنے ٹویٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اقوامِ…