جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Tag

Jang

این اے 249: نتائج نے بتایا ’دال میں کچھ کالا ہے‘، جے یو آئی (ف)

اپوزیشن جماعت جمعیت علماء اسلام (ف) نے بھی این اے 249 کے انتخابی نتائج کو مشکوک قرار دے دیا۔مرکزی ترجمان جے یو آئی (ف) نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا تاخیر سے این اے 249 کے نتائج دینا واضح کرتاہے کہ دال میں کچھ کالاہے۔جے یو آئی (ف) کے…

آصف علی زرداری کا علامہ ناصر عباس کو فون

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس کو فون کیا ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے علامہ ناصر عباس کا این اے 249 میں پی پی پی کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا، ایم ڈبلیو ایم کے…

کوئٹہ اور سیالکوٹ میں ہلکی بارش

کوئٹہ اور سیالکوٹ میں ہلکی بارش ہوئی ہے۔ ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج جنوبی پنجاب، بالائی سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔علاوہ ازیں …

شہباز شریف پہلے تجاویز پڑھ لیں پھر ردِ عمل دیں: فواد چوہدری

وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف پہلے تجاویز پڑھ لیں اس کے بعد رد عمل دیں۔مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال…

کراچی: بفر زون میں شقی القلب باپ نے بچہ نیچے پھینک دیا

کراچی کے علاقے بفر زون سیکٹر 16 اے میں شقی القلب باپ نے گھریلو جھگڑے کے دوران غصے میں مبینہ طور پر نومولود بچے کو نیچے پھینک دیا۔کراچی کے علاقے منظور کالونی میں نومولود بچی کو دوسری منزل سے پھینکنے کے معاملے میں پولیس نے بچی کی والدہ اور…

پاکستان کا ایران اور افغانستان سرحد بند کرنے کا فیصلہ

کورونا وائرس  کی نئی اقسام کی روک تھام کے لیے پاکستان نے  ایران اور افغانستان کے ساتھ سرحد بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان اور افغانستان میں موجود پاکستانیوں کو واپسی کی اجازت ہوگی۔ ادھر غیر ملکی ایئرلائنز کی تعداد میں مزید کمی کردی…

لاہور: رمضان بازاروں میں سستی چینی کیلئے شہری مسلسل خوار ہونے پر مجبور

لاہور کے رمضان بازاروں میں سستی چینی کے حصول کے لیے شہری مسلسل خوار ہونے پر مجبور ہیں، کسی رمضان بازار میں چینی وقت پر پہنچ نہیں پا رہی تو کہیں چینی ہونے کے باوجود لوگوں کو طویل قطاروں میں لگ کر گھنٹوں انتظار کی زحمت اٹھانا پڑ رہی…

سعید غنی شیخ رشید بننے کی کوشش نہ کریں، رانا ثنااللّٰہ

پاکستان مسلم لیگ ن کے  رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ سعید غنی شیخ رشید بننے کی کوشش نہ کریں، وہ ن لیگ کو جواب دینے کے بجائے الیکشن کمیشن کو جواب دیں۔رانا ثناء نے اپنے بیان میں کہا کہ ’باپ‘ کو مائی باپ بنانے کا ان کے پاس کوئی جواب…

ملک میں کورونا کے 4 ہزار213 نئے کیس سامنے آگئے

سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں سے ملک میں کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں میں تیزی آنے لگی۔کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان بھر میں مریضوں اور اموات میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، کورونا مریضوں…

ترین گروپ کا عید کے بعد لائحہ عمل طے کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کے جہانگیر ترین گروپ نے عید تک خاموشی اور عید کے بعد صورتحال کے تناظر میں لائحہ عمل طے کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ جہانگیر ترین گروپ کے ارکان پارلیمنٹ نے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ وزیراعظم کے نامزد کردہ سینیٹر علی ظفر ایڈوکیٹ…

ایرانی منجمد اثاثے جاری کرنے پر قیدیوں کے تبادلے کی خبروں پر امریکا، برطانیہ کی تردید

ایرانی منجمد اثاثے جاری کرنے پر قیدیوں کے تبادلے کی خبروں پر امریکا اور برطانیہ نے  تردید کردی۔امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران سے قیدیوں کے تبادلے، معاہدے کی اطلاعات میں صداقت نہیں ہے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ ایران میں…

سعودیہ، آج سے مساجد میں تراویح اور تہجد ساتھ ادا کی جائیں گی

آج سے سعودی عرب کی تمام مساجد میں تراویح اور تہجد ساتھ ادا کی جائیں گی۔سعودی وزارت اسلامی امور کے مطابق تراویح، تہجد اور عشاء کا دورانیہ 30 منٹ کا ہوگا۔وزارت اسلامی امور کا کہنا ہے کہ تینوں نمازیں نصف گھنٹے میں ادا کرنا ہوں گی۔ادھر…

آیت اللہ خامنہ ای نے جواد ظریف کے بیان کو سنگین غلطی کہہ دیا

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے وزیرخارجہ جواد ظریف کی پاسداران انقلاب پر تنقید کی آڈیو پر شدید تنقید کی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جواد ظریف کا بیان ایک بہت بڑی غلطی تھی جو اسلامی جمہوریہ کے عہدیدارکے ذریعہ نہیں کی…

سپریم کورٹ نے کورونا وائرس از خود نوٹس ڈی لسٹ کردیا

 سپریم کورٹ آف پاکستان نے کورونا وائرس از خود نوٹس ڈی لسٹ کر دیا۔بینچ کی عدم دستیابی کے باعث کورونا وائرس ازخود نوٹس کیس ڈی لسٹ کیا گیا۔عدالت کی جانب سے چیئرمین این ڈی ایم اے، سیکرٹری صحت کو بھی نوٹس جاری کردیا گیا ہے ۔چیف جسٹس…

کراچی: ڈکیتی کا مقدمہ 190 تولہ سونا ہڑپنے کا ڈرامہ نکلا

کراچی جنوبی کے علاقے درخشاں میں والدین کا 190 تولے سونا ہڑپ کرنے کے لیے میاں بیوی کا ڈکیتی کا مقدمہ ڈرامہ نکلا۔ساؤتھ پولیس کے مطابق ڈیفنس فیز 6 خیابان حافظ کے رہائشی اصغر نے 20 مارچ2021 کو گھر کے باہر ڈکیتی کا مقدمہ درج کرایا تھا۔مدعی…

پی ٹی آئی ارکان وزیراعلیٰ بلوچستان کو ہٹانے کے لیے میدان میں آگئے

بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی)  کے ناراض ارکان کے بعد پی ٹی آئی ارکان بھی وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کو ہٹانے کےلیے میدان میں آگئے۔ پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سردار یارمحمد رند نے اسلام آباد میں ڈیرے ڈال لیے، دیگر ارکان بھی اسلام آباد…

محمد یوسف 6 سالہ بچے کو بیٹنگ ٹپس دینے پہنچ گئے

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹسمین محمد یوسف 6 سالہ گوہر لیاقت کو بیٹنگ ٹپس دینے پہنچ گئے۔6 سالہ گوہر لیاقت کی بیٹنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور بالآخر محمد یوسف تک بھی پہنچ گئی۔محمد یوسف نے اس موقع پر کہا کہ کل اس…

مظفر گڑھ: شوہر اور سسرالیوں نے مبینہ طور پر خاتون پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی

مظفرگڑھ میں گھریلو ناچاقی پر شوہر اور سسرالیوں نے مبینہ طور پر خاتون پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی، متاثرہ خاتون نشتر اسپتال ملتان میں دم توڑ گئی۔تحصیل جتوئی کے علاقے جتوئی شمالی میں مبینہ طور پر شوہر نے اپنے گھر والوں کے ساتھ مل کر بیوی پر…

شعیب اختر کا پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر اظہار اطمینان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر اور تجزیہ کار شعیب اختر نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں قومی ٹیم کی کارکردگی پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔شعیب اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر میچ سے متعلق حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے…

بجلی کی قیمتیں 40 فیصد تک بڑھاچکے، ڈاکٹر وقار مسعود

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ و ریونیو ڈاکٹر وقار مسعود نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتیں چالیس فی صد تک بڑھا چکے ہیں۔ سرکلر ڈیٹ کے مسائل کو آئندہ چند مہینوں میں جامع طور پر حل کرلیں گے۔پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے…