جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Tag

Jang

عابد شیر کو مشورہ دیا یہاں انصاف نہیں، آپکو گرفتار کیا گیا تو بچیوں کو کون سنبھالے گا؟ شاہد خاقان

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ میں نے عابد شیر علی کو مشورہ دیا ہے کہ یہاں انصاف نہیں، آپ کو گرفتار کیا گیا تو بچیوں کو کون سنبھالے گا؟۔فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی…

لڑکا، لڑکی تشدد کیس: پانچواں ملزم عدالت میں پیش

اسلام آباد میں لڑکے اور لڑکی پر تشدد کے کیس میں گرفتار پانچویں ملزم کو  جوڈيشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔تفتیشی افسر نے بیان دیا کہ ملزم کی شناخت نہیں ہوسکی، یہ ویڈیو میں نظر نہيں آیا، شناخت کروانی ہے۔عدالت نے پوچھا ملزم کو کس…

ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کا اضافہ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 200 روپے اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 9 ہزار 300 روپے ہے۔صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی…

رقم تقسیم کا معاملہ: فراہم کردہ 3 لاکھ 90 ہزار روپے ضبط

آزاد کشمیر انتخابی مہم کے دوران وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کی رقم تقسیم کرنے پر ریٹرننگ افسر کے سامنے سماعت ہوئی۔وفاقی وزیر کے ہمراہ ویڈیو میں نظر آنے والے پی ٹی آئی کے رہنما چودھری راسب نے حلقہ ایل اے ون میرپور ڈڈیال کے ریٹرننگ افسر…

مریم اور بلاول کو کشمیر کی تاریخ کا نہیں پتا، فواد

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے مریم نواز اور بلاول بھٹو پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مریم اور بلاول کو کشمیرکی تاریخ کا نہیں پتا، دونوں نے آج تک پاکستان کے لیے کیا کیا ہے؟۔فواد چوہدری نے کہا کہ دونوں نے کبھی ایک روپیہ نہیں کمایا، کبھی…

امریکا کو اڈے نہ دینے پر کوئی دباؤ نہیں، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکا کو اڈے نہ دینے پر کوئی دباؤ نہیں، امریکی سیکرٹری خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ملتان میں میڈیا سے  گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں امن چاہتے ہیں، بزور…

ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس

ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔ کراچی میں جاری اس اجلاس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد کر رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے حکام بھی اجلاس میں شریک ہیں۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کا…

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں مون سون کی موسلادھار بارش

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں مون سون کی موسلادھار بارش ہوئی، اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی بادل جم کر برسے، جس کے نتیجے میں موسم سہانا ہوگیا۔بارش کے باعث راولپنڈی کے کئی علاقوں میں سڑکیں زیرآب اور نالہ لئی میں طغیانی آگئی، جبکہ…

اسلام آباد میں ویکسینیشن کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد میں کورونا کے بڑھتے کیسز پر ویکسینیشن کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس مقصد کے لیے، ویکسینیشن مراکز اور موبائل یونٹ کی تعداد بھی بڑھائی جائے گی۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) کے مطابق 23 نئے مرکز قائم کیے جائيں گے، جس کے…

سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 51 ہزار 852 ہوگئی

سپریم کورٹ آف پاکستان میں زیر التوا مقدمات کی تعداد بڑھ کر 51 ہزار 852 تک پہنچ گئی، 16 سے 30 جون تک 15 روز میں 424 مقدمات کا اضافہ ہوا۔ایک رپورٹ کے مطابق زیر التوا مقدمات میں 29 ہزار 706 فوجداری، ایک ریفرنس اور 25 از خود نوٹس بھی شامل…

پشاور میں طالبان کے حق میں نعروں سے متعلق آئی جی کے پی کا بیان سامنے آگیا

آئی جی خیبرپختونخوا پولیس معظم جاہ انصاری کا پشاور میں طالبان کے حق میں لوگوں کی جانب سے نعرے لگانے والے واقعے سے متعلق کہنا ہے کہ گذشتہ شب جنازہ تھا، جس میں لوگ سفید جھنڈا لہرا رہے تھے، ویڈیو میں لوگوں کی شناخت کے بعد قانونی اقدام…

مرتضیٰ وہاب ایڈمنسٹریٹر کراچی منظور نہيں، گورنر سندھ

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کراچی بنانے سے متعلق دو ٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مرتضیٰ وہاب کسی بھی صورت بطور ایڈمنسٹریٹر کراچی منظور نہيں۔گورنر سندھ نے کہا کہ یہ بات طے ہوئی تھی کہ ایڈ منسٹریٹر کراچی مشاورت سے…

انسداد دہشت گردی عدالت میں عذیر بلوچ و دیگر کے خلاف دو رینجرز اہلکاروں کے قتل کیس کی سماعت

انسداد دہشت گردی عدالت میں عذیر بلوچ و دیگر کے خلاف دو رینجرز اہلکاروں کے قتل کیس کی سماعت ہوئی، سیشن جج وسطی نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی درخواست پر ویڈیولنک کےذریعے بیان ریکارڈ کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے حکم دیا کہ اعترافی بیان ریکارڈ کرنے…

ایسٹرازینیکا کی 12 لاکھ 36 ہزار خوراکیں آئندہ ہفتے ملنے کا امکان

پاکستان کو کورونا سے بچاؤ کی ایسٹرازینیکا ویکسین کی 12 لاکھ 36 ہزار خوراکیں آئندہ ہفتے ملنے کا امکان ہے۔وزارت صحت کے مطابق پاکستان کو ایسٹرازینیکا کی خوراکیں کوویکس کے تحت ملیں گی۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و…

پشاور: جنازے میں شریک افراد کے طالبان کے حق میں نعرے

پشاور کے علاقے ریگی میں جنازے میں شرکت کرنے والے افراد نے طالبان کے حق میں نعرے لگائے، طالبان کے حق میں نعرے لگانے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ جنازے کے بعد کچھ لوگ امارات اسلامی کے جھنڈے لائے تھے۔ تحقیقات کے بعد متعلقہ…

عمران خان کے خلاف جو بھی بات کرے گا اسے جواب ملے گا، کامران بنگش

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی اطلاعات کامران بنگش نے عطا تارڑ کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کل والے پاور شو سے ن لیگ کے اوسان خطا ہوگئے ہیں، لیکن یہ ٹریلر تھا، عمران خان کے خلاف جو بھی بات کرے گا اسے جواب ملے گا۔ پشاور…

کراچی: پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والے ملزمان قتل کے 4 مقدمات میں مفرور نکلے

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس مقابلے میں زخمی ہوکر گرفتار ہونے والے دو ملزمان قتل کے 4 مقدمات میں مفرور نکلے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 6 جولائی کو شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس مقابلے میں زخمی ملزمان کے جرائم کا ریکارڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔ …

کراچی: سی این جی پمپ پر گارڈ کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

کراچی کے علاقے کورنگی میں سی این جی پمپ پر سیکیورٹی گارڈ نے جھگڑے کے دوران فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل جبکہ دوسرے کو زخمی کردیا۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمی افراد سی این جی پمپ پر انٹرنیٹ کا کام کرنے آئے تھے۔پولیس نے…

سکھر ٹرین حادثہ: جاں بحق مسافروں کے لواحقین کو 15 لاکھ ملیں گے

ریلوے حکام نے سکھر ٹرین حادثہ کے متاثرین سے دستاویزات جمع کروانے کی اپیل کی ہے، چیف کمرشل مینجر ریلوے روبینہ ناصر کا کہنا ہے کہ جاں بحق مسافروں کے لواحقین کو 15 لاکھ، زخمیوں کو 50 ہزار سے 3 لاکھ تک ملیں گے۔روبینہ ناصر نے کہا کہ ٹرین…

شہباز شریف کو ہراساں نہیں کیا، ترجمان FIA

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف شہباز شریف کو ایف آئی اے کی جانب سے ہراساں نہیں کیا گیا۔ترجمان ایف آئی اے نے جاری کیئے گئے ایک بیان میں…