جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Tag

Jang

اسلام آباد: لڑکے لڑکی کو ہراساں کرنے کا کیس، ملزمان پر 28ستمبر کو فردِ جرم عائد ہوگی

اسلام آباد میں لڑکے اور لڑکی کو ہراساں اور تشدد کرنے کے کیس میں مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت 7 ملزمان پر فردِ جرم 28 ستمبر کو عائد کی جائے گی۔ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کردی گئی ہیں۔اس سے قبل کیس میں گرفتار مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت…

برطانیہ پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالے گا یا نہیں؟ فیصلہ کل ہوگا

برطانیہ، پاکستان کو ریڈ ٹریول لسٹ سے نکالے گا یا نہیں؟ ٹریول لسٹ کے اپ ڈیٹ ہونے میں تاخیر کے باعث فیصلہ کل تک ٹل گیا۔ نئے سسٹم کے تحت 12 اہم ممالک ریڈ لسٹ سے باہر آسکتے ہیں۔ پاکستان اور ترکی کے ریڈ لسٹ سے نکلنے کا امکان ففٹی ففٹی…

شمالی وزیرستان میں آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

سیکورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ…

کینیڈا: پاکستانی فیملی کے گھر پر حملہ، نوجوان قتل

کینیڈا کے شہر ہملٹن میں پاکستانی فیملی کے گھر پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں پاکستانی نوجوان قتل اور اس کا بھائی زخمی ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ رات تین بجے فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئی، جس کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو دو افراد کو…

قطر اسپتال میں مریضوں کے کھانے کے بجٹ میں خورد برد

سندھ گورنمنٹ قطر اسپتال میں مریضوں کے کھانے کے بجٹ میں خورد برد ثابت ہوگئی۔تحقیقات کے مطابق مریضوں کی تعداد 6 ہزار 462 تھی جبکہ رجسٹر میں مریضوں کی تعداد 75 ہزار 312 دکھائی گئی تھی۔ تحقیقاتی کمیٹی نے رپورٹ محکمہ صحت کو جمع کرا دی۔خیال…

پاک نیوزی لینڈ پہلا ون ڈے کل کھیلا جائے گا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا انٹرنیشنل ون ڈے کل یعنی 17 ستمبر کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے پریکٹس سیشن کیا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے دیگر دو میچز 19 اور 21 ستمبر کو کھیلے جائیں…

جام کمال کیخلاف تحریک عدم اعتماد، نمبر گیم شروع

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی یا نہیں؟ اس کے لیے نمبر گیم شروع ہوگیا۔تحریک عدم اعتماد کامیاب بنانے کے لیے حزبِ اختلاف کو 33 ارکان کی حمایت درکار ہے۔اسمبلی میں حزبِ اختلاف کے اتحاد میں شامل جماعتوں کے…

دوشنبے: روس، چین، ایران اور پاکستانی وزرا خارجہ کی ملاقات

دوشنبے میں شنگھائی تعاون تنظیم اور اجتماعی سلامتی سمجھوتا تنظیم کے سربراہی اجلاسوں کے موقع پر روسی فیڈریشن، چین، اور پاکستان کے وزرائے خارجہ اور ایران کے نائب وزیر کی بھی آپس میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں افغانستان کی صورتحال، دہشت گردی…

میڈیا اتھارٹی نافذ کرنے کے بجائے قوانین بہتر بنائیں، ایم کیو ایم

ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ میڈیا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے نفاذ کے بجائے میڈیا سے متعلق موجودہ قوانین کو بہتر بنایا جائے۔ اظہار رائے کی آزادی ہر صورت میں مقدم ہونی چاہیے۔ ایم کیو ایم رہنماؤں نے یہ بات ایم کیو ایم مرکز بہادر آباد پر مختلف…

حکومتی نمائندوں سے میڈیا تنظیموں کی ملاقات، پی ڈی ایم اے پر تحفظات کا اظہار

حکومتی نمائندوں سے ملاقات میں میڈیا تنظیموں نے مجوزہ میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دے دیا۔ ملاقات میں کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔کمیٹی فیک نیوز بالخصوص سوشل میڈیا پر فیک نیوز کے معاملے کو حل…

عمران خان کا پنجاب کی سیاسی ٹیم کو بلدیاتی الیکشن کی تیاری کا حکم

 وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب کی سیاسی ٹیم کو بلدیاتی الیکشن کی تیاری کا حکم دے دیا۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پنجاب کے بلدیاتی نظام اور مسودہ قانون کے بارے میں اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزیر اسد عمر، صوبائی وزیر بلدیات محمود الرشید،…

ٹی ایچ کیو اسپتال فورٹ عباس میں 3 نومولود انتقال کرگئے

بہاولنگر کے ٹی ایچ کیو اسپتال فورٹ عباس میں 3 نومولود انتقال کرگئے، ورثاء نے الزام عائد کیا ہے کہ بچوں کا انتقال آکسیجن اور بجلی نہ ہونے کے باعث ہوا ہے۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچوں کی پیدائش نجی اسپتالوں میں ہوئی، تشویش ناک حالت…

لوئر دیر: جنازے میں شریک دو فریقین میں فائرنگ، 6 جاں بحق ،17 زخمی

لوئر دیر کے علاقے طور منگ درہ میں جنازے میں شریک دو فریقین کے درمیان فائرنگ ہوئی ہے، فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق، 17 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں جنازے میں شریک سابق صوبائی…

پی ایف یو جے کا کوئٹہ تا اسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نے مجوزہ پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی بل کی مخالفت سمیت 19 مطالبات کی منظوری کے لیے کوئٹہ سے اسلام آباد تک لانگ مارچ کا اعلان کردیا۔مذکورہ فیصلہ پی ایف یو جے کے صدر شہزادہ ذوالفقار کی زیر…

لاہور: ایف آئی اے سائبر کرائم کی کارروائی، خاتون کو بلیک میل کرنے کا ملزم گرفتار

لاہور میں ایف آئی اے سائبر کرائم نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم خاتون کو اس کی ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کر رہا تھا۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے موبائل فون…

آرمی چیف سے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر مہاجرین کی ملاقات، افغان صورتحال پر تبادلہ خیال

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین فلیپو گرینڈی نے ملاقات کی جس میں افغان صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،…

دوشنبے میں وزیراعظم کی اہم ملاقاتیں ہوئیں، مرکز افغانستان رہا، وزیر اطلاعات

وزیراطلاعات فواد چوہدری نے دوشنبے میں وزیراعظم عمران خان کے دورے کا احوال بتایا اور کہا کہ وزیراعظم کی اہم ملاقاتیں ہوئیں جن میں زیادہ مرکز افغانستان رہا۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ خطے اور علاقے کے تمام ممالک متفق ہیں کہ…

جو ٹیکس جمع ہوگا وہ لندن نہیں جائے گا بلکہ عوام پر لگے گا، صداقت علی عباسی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما صداقت علی عباسی نے کہا ہے کہ جو ٹیکس جمع ہوگا وہ سرے محل یا لندن نہیں جائے گا بلکہ عوام پر لگے گا۔جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے صداقت علی عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت نے سیلز…

لاہور: ہفتہ و اتوار مارکیٹیں بند رہیں گی، نوٹیفکیشن جاری

لاہور میں ہفتہ اور اتوار کو مارکیٹیں بند رہیں گی، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ تاجر تنظیموں نے ڈی سی سے جمعہ اور ہفتہ کو مارکیٹس بند کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق ملاقات میں ہفتہ اور…

مجھے تو لگتا ہے پی ٹی آئی مزید پانچ سال حکومت کرے گی، زرتاج گل

وفاقی وزارت ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل کا کہنا ہے کہ مجھے تو لگتا ہے پی ٹی آئی مزید پانچ سال حکومت کرے گی، ہمارے پاس اب بھی دو سال باقی ہیں کام کرتے رہیں گے۔کراچی میں  ورلڈ اوزون ڈے سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ کوشش…