بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان کا پنجاب کی سیاسی ٹیم کو بلدیاتی الیکشن کی تیاری کا حکم

 وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب کی سیاسی ٹیم کو بلدیاتی الیکشن کی تیاری کا حکم دے دیا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پنجاب کے بلدیاتی نظام اور مسودہ قانون کے بارے میں اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزیر اسد عمر، صوبائی وزیر بلدیات محمود الرشید، وزیر صنعت پنجاب میاں اسلم اقبال، وزیر قانون راجہ بشارت اور مسلم لیگ ق کی جانب سےمونس الہٰی اور طارق بشیرچیمہ نے شرکت کی۔

چیف سیکریٹری نے نیوگورننس سسٹم کے حوالے سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا،آئی جی پنجاب نے امن و امان کی صورت حال سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم کو نئے بلدیاتی نظام کے نکات پر بریفنگ دی گئی۔

عمران خان نے نئے نظام پر مزید غور کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دیہی اور شہری تقسیم کو مدنظر رکھ کر اقدامات کیے جائیں۔

پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام کی منظوری مزید مشاورت اور غور و حوض کے لئے موخر کردی گئی، اتحادی قیادت آئندہ دو سے تین روز میں دوبارہ سرجوڑ کر بیٹھے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.