بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

انڈوپیسیفک معاہدہ پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف ہے، فرانس

امریکا، آسٹریلیا اور برطانیہ کے دفاعی معاہدے پر فرانس نے کہا کہ یہ پیرس کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف ہے۔ 

فرانس کا مزید کہنا تھا کہ امریکا، آسٹریلیا اور برطانیہ کے دفاعی معاہدے کے باعث فرانس اور آسٹریلیا میں آبدوز معاہدہ ختم کردیا جائے گا۔

چین کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ علاقائی امن و استحکام کیلئے سنگین خطرہ ہے، اس سے اسلحہ کی دوڑ میں اضافہ ہوگا۔

ادھر معلوم ہوا ہے کہ امریکا، برطانیہ، آسٹریلیا کے انڈوپیسیفک معاہدے کے تحت امریکا، آسٹریلیا کو ایٹمی آبدوزیں دے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.