جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Tag

Jang

ڈسکہ انتخابی دھاندلی کیس: ڈی آر او، آر او نے عہدوں کا چارج چھوڑدیا

ڈسکہ انتخابی دھاندلی کیس کے معاملے پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر (ڈی آر او) اور ریٹرننگ افسر (آر او) نے عہدوں کا چارج چھوڑدیا۔ترجمان الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے مطابق ڈی آر او عابد حسین اور آر او اطہر عباس نے الیکشن کمیشن…

نابینا استاد کو نوکری نہ دینے کی حکومتی اپیل مسترد

لاہور ہائی کورٹ نے بصارت سے محروم استاد کو نوکری نہ دینے کی حکومتی اپیل مسترد کر دی۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سہیل ناصر اور جسٹس احمد ندیم ارشد نے پنجاب حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل پر فیصلہ سنا دیا۔ سنگل بینچ نے کامران جمیل کو نوکری دینے کا…

کرکٹ کے میدان میں فتح پیسے سے نہیں ملتی: اسد عُمر

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ کرکٹ کے میدان میں فتح پیسے سے نہیں بلکہ ٹیلنٹ سے ملتی ہے۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں اسد عُمر نے کہا کہ ’گزشتہ 6 ٹی 20 ورلڈ کپ میں سری لنکا 3 بار فائنل میں پہنچا اور ایک بار…

پاکستان میں سالانہ 428 ارب روپے موٹاپے پر خرچ ہوتے ہیں: رپورٹ

پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن نے موٹاپے سے متعلق رپورٹ جاری کر دی جس میں کہا گیا ہے کہ ملک میں سالانہ 428 ارب روپے موٹاپے سے متعلق بیماریوں پر خرچ کیئے جاتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں روزانہ 2200 افراد غیر متعدی امراض کی وجہ سے…

موسمِ سرما کیلئے بجلی سستی، نوٹیفکیشن جاری

موسمِ سرما کے لیے بجلی سستی کرنے کے حکومتی پیکیج کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔نیپرا کی منظوری کے بعد پاور ڈویژن نے موسمِ سرما کے لیے بجلی سستی کرنے کے حکومتی پیکیج کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔جاری کیئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق رعایتی پیکیج کا…

آصف علی ICC پلیئر آف دی منتھ قرار

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے پاکستان کے جارح مزاج بیٹسمین آصف علی کو پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا ۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں افغانستان کے خلاف میچ میں آصف علی نے ایک اوور میں چار چھکے لگا کر پاکستان کو فتح دلائی تھی ، انہیں…

کھولتے تیل میں ہاتھ ڈال کر چکن نکالنے والے شخص کی ویڈیو وائرل

بھارت کی اسٹریٹ فوڈ سے ایک شخص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں وہ اپنے ہاتھوں سے کھولتے ہوئے گرم تیل سے چکن نکال رہا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے نے بتایا کہ وائرل ویڈیو کلپ بھارت کے جے پور شہر میں علی چکن سینٹر نامی کھانے کی…

جو کھلاڑی چاہیے تھے وہ ملے ، بابر اعظم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ سیمی فائنل میں جیت کے سلسلے کو برقرار رکھیں گے، ہر میچ میں معمولی کمزوریوں کی نشاندہی کی ہے جس کو دور کر رہے ہیں، جو کھلاڑی چاہییے تھے ملے اسی وجہ سے کھل کر فیصلے کر رہا ہوں۔کپتان بابر…

این سی او سی اجلاس: میڈیا و علماء سمیت دیگر شعبوں کی تعریف

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی اجلاس میں میڈیا کے کردار سمیت ٹیلی کام کمپنیوں، علمائے کرام اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے معاون کردار کو سراہا گیا۔اسلام آباد میں این سی او سی سربراہ اسد عمر، نیشنل کوآرڈینیٹر این سی او سی میجر…

بجلی مزید 2 روپے 52 پیسے فی یونٹ مہنگی

بجلی مزید 2 روپے 52 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی، نیپرا کی جانب سے اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔نیپرا نے ملک بھر کے بجلی کے صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی 1 روپے 39 پیسے سے 1 روپے 68 پیسے تک مہنگی کرنے سے متعلق وفاقی حکومت کی…

سندھ:ویکسینیٹرز کا احتجاج ، انسداد خسرہ ، روبیلا مہم خطرے میں پڑگئی

سندھ میں ویکسینیٹرز کے احتجاج کے باعث انسداد خسرہ اور روبیلا مہم خطرے میں پڑگئی، ویکسینیٹرز نے مطالبات کے حل تک بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔سندھ میں ویکسینیٹرز نے گزشتہ روز کراچی پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا اور دھرنا بھی دیا۔ مظاہرین کا کہنا…

گینیز ورلڈ ریکارڈ، شہروز کاشف کو سرٹیفکیٹ مل گئے

کوہ پیما شہروز کاشف کو دو گینیز ورلڈ ریکارڈ کے سرٹیفکیٹ مل گئے، شہروز کاشف نے دو بلند ترین چوٹیاں سر کرنے پر گینیز ورلڈ ریکارڈز قائم کئے۔شہروز کاشف بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ اور دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ…

لاہور: T20 ورلڈ کپ کا سیمی فائنل بڑی اسکرین پر دِکھانے کا اعلان

صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سیمی فائنل بڑی اسکرین پر دِکھانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ڈی جی محکمہ اسپورٹس پنجاب جاوید چوہان نے کہا ہے کہ محکمہ اسپورٹس پنجاب پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی 20 ورلڈ کپ کا سیمی فائنل بڑی…

ناظم جوکھیو قتل، پولیس کے ہاتھ قیمتی ثبوت آگیا

ناظم جوکھیو قتل کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے اور پولیس حکام نے جام ہاؤس میں لگے کیمروں کا غائب کیا گیا ڈی وی آر قیمتی ثبوت کے طور پر برآمد کرلیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق ناظم جوکھیو قتل کی واردات کے بعد ڈی وی آر موقع سے غائب کردیا…

پاک فضائیہ کیجانب سے یومِ اقبال پر دستاویزی ویڈیو

پاک فضائیہ کی جانب سے یومِ اقبال کے موقع پر دستاویزی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق علامہ اقبال کے یومِ پیدائش کی مناسبت سے مختصر دستاویزی ویڈیو جاری کی گئی ہے۔پاک فضائیہ کے ترجمان نے بتایا کہ دستاویزی ویڈیو میں شاعر…

بدترین مہنگائی 74ء تا 76ء PP دور میں رہی: ترجمان پنجاب حکومت

پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور کا کہنا ہے کہ بدترین مہنگائی 1974ء تا 1976ء پیپلز پارٹی کے دور میں رہی۔حکومت پنجاب کے ترجمان حسان خاور نے ن لیگ کی پالیسی اور حالیہ سیاسی طرز عمل پر علامہ محمد اقبال ؒ کے شعر پڑھ دیا۔یہ بات پنجاب حکومت کے…

شوگر ملز مالکان کی درخواستوں پر 10 سال بعد فیصلہ محفوظ

سندھ ہائی کورٹ نے شوگر ملز مالکان کی جانب سے دائر کی گئی 2010ء کے ایکٹ، آرڈیننس اور شوکاز نوٹسز کے خلاف درخواستوں پر 10 سال بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔سندھ ہائی کورٹ میں شوگر ملز مالکان کی جانب سے دائر کی گئی 2010ء کے ایکٹ، آرڈیننس اور…

شاہنواز دھانی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سفیر قرار

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کو سوشل میڈیا صارفین نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا سفیر قرار دے دیا ہے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کرکٹر شاہنواز دھانی کی کرکٹر حارث رؤف کی سالگرہ کا کیک پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے…

شین وارن نے آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کو ’زبردست خبر‘ قرار دیدیا

سابق آسٹریلوی اسپنر شین وارن نے کہا ہے کہ وہ آسٹریلیا کی ٹیم کے دورہ پاکستان کے اعلان سے بہت خوش ہیں۔شین وارن نے کہا کہ آسٹریلوی ٹیم کے دورہ پاکستان کی خبر زبردست ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ میں نے 90 کی دہائی میں پاکستان کے دورے اور کھیل…

ایل این جی ریفرنس: NAB ترمیمی آرڈیننس کی گزیٹیڈ کاپی عدالت میں پیش

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں مسلم لیگ نون کے رہنما، سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کےخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت کے دوران نیب کے تیسرے ترمیمی آرڈیننس کی گزیٹیڈ کاپی پیش کر دی گئی۔احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد اعظم خان نے…