being honest about wanting hookup reddit casusl hookup review free hookup sites usa glasgow hookups app for plane hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آصف علی ICC پلیئر آف دی منتھ قرار

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے پاکستان کے جارح مزاج بیٹسمین آصف علی کو پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا ۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں افغانستان کے خلاف میچ میں آصف علی نے ایک اوور میں چار چھکے لگا کر پاکستان کو فتح دلائی تھی ، انہیں اکتوبر کے مہینے میں شاندار پرفارمنس پر پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے۔

آئی سی سی میں پلیئر آف دی منتھ کا فیصلہ پبلک ووٹنگ کے ذریعے ہوا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ سیمی فائنل میں جیت کے سلسلے کو برقرار رکھیں گے، ہر میچ میں معمولی کمزوریوں کی نشاندہی کی ہے جس کو دور کر رہے ہیں، جو کھلاڑی چاہییے تھے ملے اسی وجہ سے کھل کر فیصلہ کر رہا ہوں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی نے آصف علی کے علاوہ بنگلہ دیش کے شکیب الحسن اور نمیبیا کے ڈیوڈ ویسا کو بھی اس ایوارڈ کے لیے نامزد کیا تھا۔

آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کی تقرری کا طریقۂ کار کیا ہے؟

آئی سی سی میں پلیئر آف دی منتھ کا فیصلہ پبلک ووٹنگ کے ذریعے ہوتا ہے ، شائقین کرکٹ اپنے پسندیدہ کھلاڑی کو ووٹ دیتے ہیں، شائقین کرکٹ کے ووٹس کو دیکھتے ہوئے پینل پولنگ کے نتائج کا اعلان کرتا ہے۔

آسٹریلوی ٹیسٹ کپتان ٹم پین کا دورۂ پاکستان سے متعلق کہنا ہے کہ کچھ کھلاڑیوں میں پاکستان میں کھیلنےسے متعلق بے چینی پائی جاتی ہے، بعض کھلاڑی دورے پر ایکسپرٹس کی رائے پر مطمئن ہوجائیں گے،بعض کچھ زیادہ جاننا چاہیں گے ۔

آئی سی سی نے 2021 کے شروع میں کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی کے پیش نظر نئے ایوارڈ متعارف کرائے تھے جن میں پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ بھی شامل تھا، یہ ایوارڈ مرد اور خواتین کرکٹرز کو دیا جاتا ہے۔

اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھی پلیئر آف دی منتھ رہ چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.