جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Tag

Jang

شہباز شریف عمرے کی سعادت حاصل کرنے کیلئے مکہ مکرمہ روانہ

وزیر اعظم شہباز شریف عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے مکہ مکرمہ روانہ ہوگئے۔شہبازشریف نے مدینہ منورہ اور جدہ میں دو دن گزارے، جہاں انہوں نے دو مرتبہ روضہ رسول صلی اللّٰہ علیہ والہ وسلم پر حاضری دی۔وزیر اعظم نے ریاض الجنتہ میں نوافل ادا…

گورنر پنجاب نے عثمان بزدار کا استعفیٰ آئینی اعتراض لگا کر مسترد کر دیا

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے سردار عثمان بزدار کا استعفیٰ آئینی اعتراض لگا کر مسترد کر دیا۔گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے عثمان بزدار کا استعفیٰ مسترد کر کے اسپیکر پنجاب اسمبلی کو خط لکھ دیا۔اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کو…

مدینے میں جو ہوا وہ ان کے اعمال کا نتیجہ تھا، عمران خان

مسجد نبویﷺ کی بےحرمتی واقعہ کے ایک روز بعد عمران خان کا مؤقف بالآخر سامنے آگیا۔سابق وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ مدینے میں جو ہوا وہ ان کے اعمال کا نتیجہ تھا۔عمران خان نے کہا کہ انہوں نے بیرونی سازش کا حصہ بن کر…

وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات ہوئی ہے، اس موقع پر وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔رپورٹس کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر…

کابل، مسجد میں دھماکے سے شہید نمازیوں کی تعداد 66 ہوگئی

افغانستان کے دارالحکومت کابل کی خلیفہ صاحب مسجد میں نماز جمعہ کے وقت دھماکے سے شہید افراد کی تعداد 66 ہوگئی ہے۔مسجد کے پیش امام فاضل آغا کا کہنا ہے کہ دھماکا ممکنہ طور پر خودکش حملہ تھا، واقعے میں 78 نمازی زخمی ہوئے۔ دھماکے کے وقت اقوام…

فرح گجر نے عمران کی ایمنسٹی اسکیم سے 33 کروڑ بخشوائے، احسن جمیل

فرح گجر نے سابق وزیراعظم عمران خان کی ایمنسٹی اسکیم سے 33 کروڑ اور ان کے شوہر نے 2 کروڑ روپے بخشوا لیے۔احسن جمیل گجر نے جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں اس حوالے سے اعتراف کر تو لیا پر بہانہ یہ بنایا کہ ہم دونوں غیر…

پنجاب کے مختلف شہروں میں ڈیزل کی قلت برقرار

پنجاب کے مختلف شہروں میں ڈیزل کی قلت پر قابو نہیں پایا جاسکا، جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔فیصل آباد، گوجرانوالہ، بہاولنگر، لیہ، کمالیہ، گوجرہ سمیت بیشتر شہروں میں ڈیزل نہ ملنے سے کسان پریشان ہیں۔مختلف پیٹرول پمپس پر لمبی…

سابق امریکی سفیر رچرڈ اولسن پر فردِ جرم عائد

پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں خدمات انجام دینے والے امریکا کے سابق سفیر رچرڈ اولسن پر قطری حکومت کے لیے خفیہ لابنگ کرنے پر فردِ جرم عائد کردی گئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق رچرڈ اولسن پر واشنگٹن میں قطری مفادات کو آگے بڑھانے کے لیے اپنا…

وزارتِ ماحولیاتی تبدیلی کا ہیٹ ویو الرٹ جاری

وزارتِ ماحولیاتی تبدیلی نے تمام صوبوں کو ہیٹ ویو کا باضابطہ الرٹ جاری کردیا۔وفاقی وزیر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیا کو اس سال شدید گرمی کی لہر کا سامنا ہے، پاکستان اور بھارت کے سرحدی علاقوں میں درجہ حرارت 49 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ…

عدالتی احکامات کے باوجود حمزہ شہباز سے حلف نہ لیا گیا

لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود گورنر پنجاب نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے حلف نہ لے سکے اور نہ ہی حلف لینے کے لیے کسی کو نمائندہ مقرر کیا۔حمزہ شہباز 16 اپریل کو وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوئے تھے، تحریک انصاف اور (ق) لیگ نے منتخب…

شب قدر پر مساجد میں عبادت کیلئے خصوصی اہتمام

شب قدر کے موقع پر آج ملک بھر کی مساجد میں نماز تراویح کیلئے خصوصی اہتمام کیا گیا ہے، متعدد مساجد میں آج تراویح میں ختم القرآن ہوا۔ستائیسویں شب میں عبادات کے لیے مساجد میں خصوصی اہتمام کیا گیا ہے اور ملک و قوم کی سلامتی اور ترقی کیلئے…

سکھر، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق

سکھر میں کپڑے کی دکان میں ڈاکوؤں کی لوٹ مار کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں اے ایس آئی جاں بحق ہوگیا۔رپورٹس کے مطابق ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی تو پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا۔ملزمان کی فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق…

لیسکو کے بجلی کے کوٹے میں مزید کمی، عوام پریشان

لیسکو کے بجلی کے کوٹے میں مزید کمی کردی گئی، لیسکو کا کوٹا 3400 میگاواٹ رہ گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق لیسکو کے کئی گرڈ اسٹیشن بند کردیے گئے ہیں جبکہ لاہور میں ہر دو گھنٹے بعد ایک گھنٹے کیلئے فیڈرز بند کیے جارہے ہیں۔ماہ رمضان میں لاہور میں…

پنجاب حکومت نے بلال صدیق کمیانہ کو سی سی پی او لاہور تعینات کردیا

پنجاب حکومت نے سینئر پولیس آفیسر بلال صدیق کمیانہ کو سی سی پی او لاہور تعینات کردیا۔ بلال کامیانہ کا تعلق 24 ویں کامن سے ہے۔بلال صدیق کئی مقامات پر ایس پی، ایس ایس پی، ڈی پی او، سی پی او، آر پی او فیصل آباد، آر پی او شیخوپورہ سمیت…

حج درخواستوں کےساتھ 50 ہزار روپےٹوکن منی لی جائےگی

حج درخواستوں کے ساتھ پچاس ہزار روپے کی ٹوکن منی وصول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی وزير برائے مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے پریس کانفرنس میں بتایاکہ اس سال حج کے اخراجات بڑھ جائيں گے۔انہوں نے کہا کہ  7 لاکھ سے 10 لاکھ روپے حج اخراجات…

بزدار کا استعفیٰ غیرقانونی قرار دیکر پوزیشن بحال کرسکتے ہیں، گورنر کو بریفنگ

حمزہ شہباز سے حلف لینے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے  پر تحریک انصاف نے مختلف آئینی آپشنز پرغور شروع کردیا۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی آئینی ٹیم نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کوآئینی نکات پربریفنگ دی اور 3 آپشنز ان کے سامنے رکھے۔…

انگلش پریمئر لیگ: مانچسٹر یونائیٹڈ، چیلسی کا میچ 1،1گول سے برابر

انگلش پریمئرلیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور چیلسی کے درمیان میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔رونالڈو نے سیزن کا 17واں گول کرکے مانچسٹر یونائیٹڈ کو شکست سے بچالیا جبکہ یورپا لیگ سیمی فائنل کے فرسٹ لیگ میں اینتراخت فرنکفرٹ اور لائپزگ کی ٹیموں نے…

چیلسی کو خریدنے کیلئے سوا 4 بلین پاؤنڈ کی بولی لگ گئی

انگلش فٹ بال کلب چیلسی کو خریدنے کے لیے 4 اعشاریہ 25 بلین پاؤنڈ کی بولی سامنے آگئی۔انگلش پریمئرلیگ میں مانچسٹریونائیٹڈ اور چیلسی کے درمیان میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی تاجر سر جم ریٹکلف نے چیلسی کو خریدنے…

جامعہ کراچی خودکش حملہ کیس میں مزید انکشافات

جامعہ کراچی خود کش حملے کی تحقیقات میں نئے انکشافات کا سلسلہ جاری ہے، جیو نیوز نے کئی اہم سی سی ٹی وی ویڈیوز حاصل کرلیں۔خاتون حملہ آور ایک دن پہلے بھی دھماکے کی نیت سے آئی تھی، مگر وین میں انسٹی ٹیوٹ کے چینی ڈائریکٹر موجود نہ تھے، اس لئے…

ہم بھگوڑے نہیں جلد پاکستان آجاؤں گا، خاؤند فرح خان

سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان کے خاوند احسن جمیل گجر نے جلد پاکستان آنے کا اعلان کردیا۔جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کے دوران احسن جمیل گجر نے کہا کہ ہم کوئی بھگوڑے نہیں ہیں،…