بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

انگلش پریمئر لیگ: مانچسٹر یونائیٹڈ، چیلسی کا میچ 1،1گول سے برابر

انگلش پریمئرلیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور چیلسی کے درمیان میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔

رونالڈو نے سیزن کا 17واں گول کرکے مانچسٹر یونائیٹڈ کو شکست سے بچالیا جبکہ یورپا لیگ سیمی فائنل کے فرسٹ لیگ میں اینتراخت فرنکفرٹ اور لائپزگ کی ٹیموں نے کامیابی حاصل کرلی۔

انگلش فٹ بال کلب چیلسی کو خریدنے کے لیے 4اعشاریہ 25 بلین پاؤنڈ کی بولی سامنے آگئی۔

مانچسٹر یونائیٹڈ کو ہوم گراؤنڈ پر چیلسی کا چیلنج درپیش تھا، پہلا ہاف میں چیلسی چھائی رہی، چیلسی نے کئی حملے کئے لیکن مانچسٹر یونائیٹڈ نے ہر حملہ ناکام بنادیا، پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

دوسرے ہاف کے 60ویں منٹ میں مارکوس الونسو نے گول کرکے چیلسی کو برتری دلائی، لیکن 2 منٹ بعد ہی کرسٹیانو رونالڈو نے شاندار گول کرکے برتری کا خاتمہ کیا، یہ سیزن میں ان کا 17واں گول تھا۔

دوسری جانب یورپا لیگ میں سیمی فائنل کے فرسٹ لیگ میں اینتراخت فرنکفرٹ نے ویسٹ ہام کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے دی، جرمن کلب لائپزگ نے اسکاٹش کلب رینجرز کو ایک۔صفر سے شکست دےدی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.