جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Tag

Jang

وزیرِ اعظم شہباز شریف جیکب آباد پہنچ گئے

وزیرِ اعظم شہباز شریف 1 روزہ دورۂ بلوچستان کے سلسلے میں جیکب آباد پہنچ گئے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے دورانِ پرواز سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی جائزہ بھی لیا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف آج بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے صحبت پور بھی…

ٹریننگ سیشن کے دوران کوہلی کیا منفرد کرتے ہیں؟

بھارت کی کرکٹر ٹیم کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی ٹریننگ سیشن کے دوران منفرد اسٹائل اپناتے ہیں۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی جانے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آسٹریلیا کے گراؤنڈ میں پریکٹس کے دوران اچانک ویرات کوہلی ڈانس…

شیخ رشید نے لال حویلی خالی کرنے کا حکم عدالت میں چیلنج کر دیا

سابق وزیرِ داخلہ، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے لال حویلی خالی کرنے کا حکم عدالت میں چیلنج کر دیا۔ایڈیشنل سیشن جج خورشید عالم بھٹی نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ڈائریکٹر متروکہ وقف املاک کو اس ضمن میں نوٹس جاری کر…

امریکا اور کینیڈا کی ساحلی پٹی پر شہاب ثاقب کا خوبصورت نظارہ

امریکا اور کینیڈا کی ساحلی پٹی میں شہاب ثاقب کے خوبصورت نظارے کو ناصرف دیکھا گیا بلکہ کمیرے کی آنکھ میں بھی محفوظ کیا گیا۔امریکا کے شمال مغرب اور کینیڈا کے جنوب مغرب کی ساحلی پٹی کے اوپر سے گزرنے والے شہاب ثاقب نے دیکھنے والوں کو حیرت…

شاہد آفریدی کا فوکس اب کس چیز پر ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی پاکستان جونئیر لیگ کی ٹیم مردان وارئیرز کے مینٹور ہیں اور مینٹور کی حیثیت سے وہ صرف کھلاڑیوں کو لیکچر نہیں دیتے اور نہ ڈگ آؤٹ میں بیٹھے رہتے ہیں بلکہ ان کا سارا فوکس اب کوچنگ پر ہے۔میچ سے…

ممنوعہ فنڈنگ کیس: عمران خان کا آج اسپیشل جج کی عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ

ممنوعہ فنڈنگ پر ایف آئی اے کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے آج اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا۔عمران خان ممنوعہ فنڈنگ کیس میں درخواستِ ضمانت دائر کرنے کے لیے اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت…

ڈالر پھر مہنگا ہونا شروع

امریکی ڈالر گزشتہ چند روز سے ایک بار پھر اپنی قدر بڑھانے لگا ہے جبکہ پاکستانی روپیہ پھر زوال کی سمت گامزن ہے۔آج کاروباری ہفتے کے آغاز کے موقع پر امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 7 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 218 روپے 50 پیسے…

ضمنی انتخابات، پی ٹی آئی آگے، ندیم افضل چن نے کیا کہا؟

عمران خان کے دور میں وزیر اعظم کے ترجمان رہنے والے ندیم افضل چن نے بھی ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کی جیت پر اپنا تبصرہ پیش کیا ہے۔انہوں نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ آج کے ضمنی انتخاب میں پاکستان پیپلز پارٹی نے پنجاب اور سندھ سے…

کراچی: پولیس اہلکار کا قتل، ملزم کی عمر قید کی سزا برقرار

سندھ ہائی کورٹ نے مقابلے میں پولیس اہلکار کی ہلاکت کے کیس ملزم کی عمر قید کی سزا برقرار رکھی ہے۔عدالتِ عالیہ نے ملزم کوثر عرف منا کی اپیل پر فیصلہ سنا دیا۔سندھ ہائی کورٹ نے خوف پھیلانے کے الزام میں مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات ختم کر…

کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1 شخص جاں بحق

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں مسلسل کمی جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء کے باعث 1 شخص موت کی آغوش میں چلا گیا۔ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 53 ویں نمبر پر موجود ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے…

اماراتی کرکٹر نے محمد عامر کا ریکارڈ توڑ دیا

متحدہ عرب امارات کے کرکٹر ایان خان نے پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر کا ریکارڈ توڑ دیا۔ ایان خان نے آسٹریلیا میں کھیلے جا رہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔یو اے ای کے 16 سالہ بولنگ آل راؤنڈر ایان خان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ…

عمران خان کو ہرانے پر شیری رحمٰن کی پی پی رہنماؤں کو مبارکباد

وفاقی وزیر برائے موسمیات شیری رحمٰن نے گزشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخابات میں عمران خان کے دو سیٹوں سے ہارنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔شیری رحمٰن نے آج صبح گزشتہ روز کے ضمنی انتخابات پر سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے۔شیری رحمٰن نے اپنے…

شیخ رشید کی زیرِ قبضہ لال حویلی سمیت 7 اراضی کا محفوظ فیصلہ جاری

سابق وزیرِ داخلہ، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے زیرِ قبضہ لال حویلی سمیت متروکہ وقف املاک کی 7 اراضی یونٹس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ جاری کر دیا گیا۔زیرِ قبضہ اراضی کا محفوظ فیصلہ ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک راولپنڈی آصف خان نے…

ٹی 20 ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز کیخلاف اسکاٹ لینڈ کی بیٹنگ جاری

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں ویسٹ انڈیز اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان کھیلے جا رہے تیسرے میچ  کو بارش کے سبب کچھ دیر کے لیے روک دیا گیا تھا جو دوبارہ شروع ہو گیا۔ویسٹ انڈیز کے کپتان نے ٹاس جیت کر اسکاٹ لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی…

شیخ رشید احمد کا کشمیری بازار میں ناشتہ کرتے ویڈیو وائرل

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا عوامی انداز سوشل میڈیا صارفین کو بھا گیا۔شیخ رشید احمد نے آج صبح لاہور کے  کشمیری بازار میں ناشتہ کیا، اس دوران اُن کے ہمراہ دو سیکیورٹی گارڈ بھی موجود تھے۔سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ویڈیو میں…

وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار دورۂ امریکا مکمل کر کے وطن واپس روانہ

وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار دورۂ امریکا مکمل کر کے وطن واپس روانہ ہو گئے۔اسحاق ڈار نے دورے میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس میں شرکت کی۔وفاقی وزیرِ خزانہ نے اپنے دورۂ امریکا کے دوران مالیاتی اداروں اور امریکی حکام…

اعظم سواتی کی آج پھر عدالت میں پیشی کا حکم

اسلام آباد کی عدالت نے اعظم سواتی کا مزید ایک روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔تحریک انصاف کے رہنما کو آج دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔گزشتہ روز ایف آئی اے کی جانب سے پی ٹی آئی کے گرفتار رہنما اعظم سواتی کو عدالت میں…

مستونگ: CTD کی کارروائی، 5 مبینہ دہشت گرد ہلاک

مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں 5 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی کارروائی میں 3 اہلکار زخمی بھی ہوگئے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ…

پاکستان کا پہلا وارم اپ میچ آج، شاہین سلیکشن کیلئے دستیاب

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم اپنی مہم شروع کرنے سے پہلے آج انگلینڈ کے خلاف وارم اپ میچ کھیلے گی۔وارم اپ میچ سے متعلق امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ہے آج گرین شرٹس اپنی مکمل اسٹرینتھ کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ…

عمران خان کی 6 نشستوں پر کامیابی، لندن میں PTI کارکنوں کا جشن

ضمنی الیکشن میں 6 نشستوں پر عمران خان کی کامیابی پر لندن میں ساؤتھ آل میں پی ٹی آئی کارکنوں نے جشن منایا۔صدر پی ٹی آئی ساؤتھ آل کا کہنا ہے کہ عوام نے فیصلہ سنا دیا کہ انہیں نڈر لیڈر عمران خان چاہیے۔انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں تحریک…