جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Tag

Jang

راولپنڈی ٹیسٹ کے بعد جو روٹ کی اپنے والد کے ساتھ تصویر

راولپنڈی ٹیسٹ کے بعد انگلش کرکٹر جو روٹ نے اپنے والد کے ساتھ تصویر شیئر کردی۔جو روٹ کے والد بارمی آرمی کے ہمراہ راولپنڈی ٹیسٹ دیکھنے آئے ہیں۔انگلش کرکٹر کے والد پنڈی ٹیسٹ کے پانچویں دن انگلینڈ کو سپورٹ کرنے کےلیے میدان میں پہنچے…

سعودی ولی عہد کا سندالہ جزیرہ پر سیاحتی مرکز کے قیام کا اعلان

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے نیوم میں سمندری سیاحت کے لیے بحیرہ احمر میں جزیرہ سندالہ منصوبے کا اعلان کردیا، جو 2024 کے ابتدا میں سیاحت کے لیے تیار ہوگا۔سعودی سرکاری میڈیا کے مطابق جزیرہ سندالہ پرتعیش سمندری سیاحت کا اہم…

ملتان ٹیسٹ میں ایک نئی کرکٹ نظر آئے گی، رمیز راجا

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے دعویٰ کیا ہے کہ ملتان ٹیسٹ میں ایک نئی کرکٹ نظر آئے گی۔وزیراعظم ہاؤس اسلام آبادمیں تقریب سے خطاب میں رمیز راجا نے انگلش ٹیم کو پنڈی ٹیسٹ میں کامیابی پر مبارک باد دی۔انہوں نے کہا کہ…

فیصل کریم کنڈی کی نواز شریف سے لندن میں ملاقات

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما فیصل کریم کنڈی کی سابق وزیراعظم  نواز شریف سے لندن میں ملاقات ہوئی۔پیپلز پارٹی کے اعلامیے کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے نواز شریف کی مزاج پرسی کی۔نواز شریف اور فیصل کریم کنڈی کے درمیان ملک کی سیاسی…

دلہے کی کتے کے ساتھ انٹری کی ویڈیو وائرل

شادی میں انٹری کیلئے دلہے نے بائیک پر اپنے کتے کو بھی بٹھا لیا۔اپنی شادی کو منفرد بنانے کیلئے لوگ مختلف قسم کے کام کرتے نظر آتے ہیں کوئی اسپورٹس کار پر انٹری دیتا نظر آتا ہے تو کوئی ہیوی بائیک پر تو کوئی کسی گھوڑے یا اور کسی جانور پر…

حیدرآباد، سکھر موٹروے کرپشن، سندھ حکومت کا بڑا اقدام

حیدرآباد سکھر موٹروے خرد برد کیس میں حکومت سندھ نے بڑا قدم اٹھالیا۔ سندھ حکومت نے ڈی سی نوشہرو فیروز کے انٹرپول کے ذریعہ ریڈ وارنٹ جاری کروانے کے لیے وفاق سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر…

سوڈانی افواج سول حکومت کو تسلیم کر کے پیشہ وارانہ فرائض انجام دیں، جنرل عبدالفتاح

سوڈان کے سربراہ خودمختار فوجی کونسل جنرل عبدالفتاح البرہان نے کہا کہ فوج نے اپنے عبوری اقتدار کے دوران کئی مقاصد کیلئے کوششیں کیں۔ افواج کو آئین اور قانون کے مطابق منتخب حکومت کے ماتحت کیاجائے۔ سیاسی فریم ورک پر خرطوم میں ہونے والی…

سوڈان میں عبوری سول حکومت کے قیام کامعاہدہ، فوج سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلے گی

سوڈان میں فوج کی جگہ عبوری سول حکومت کے قیام کامعاہدہ طے پاگیا ہے۔ خرطوم سے عرب میڈیا کے مطابق سیاسی فریم ورک معاہدے کے تحت سوڈانی فوج ملکی سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلے گی۔ معاہدے کی سوڈان کی خودمختار فوجی کونسل کے سربراہ جنرل…

کچھ حلقے عبوری حکومت کیلئے تگ و دو کر رہے ہیں، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے کچھ حلقے عبوری حکومت کے لیے تگ و دو کر رہے ہیں، اس پر بہت عرصے سے کام ہورہا تھا اور اب بھی ہو رہا ہے، زرداری اور نواز شریف چاہتے ہیں کہ وہ جائیں تو…

کار حادثے میں آنکھ کھونے والی چینی لڑکی بائیونک آئی ماسٹر بن گئی

ژیا ٹونگ نامی ایک چینی لڑکی کی ایک آنکھ کار حادثے میں ضائع ہوگئی تھی، لیکن اس نے ہمت نہیں ہاری اور اپنی زندگی پروستھیٹک آنکھوں کی تخلیق کے لیے وقف کردی، اس قسم کی آنکھوں سے مختلف رنگوں کی چمک نکلتی ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق ژیا ٹونگ کی…

وومن اسمارٹ پولیس اسٹیشن کوئٹہ، خوتین کو ون ونڈو سہولت حاصل

خواتین اور بچوں کے تحفظ کے لئے ملک بھر میں مختلف منصوبے کام کر رہے ہیں لیکن ’وومن اسمارٹ پولیس اسٹیشن کوئٹہ‘ بلوچستان کا اپنی نوعیت کا پہلا جینڈر بیسڈ پولیس اسٹیشن ہے جہاں خواتین کو ون ونڈو سہولت حاصل ہے۔اس پولیس اسٹیشن کی عمارت کا…

ٹریفک جام میں نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنے کی ویڈیو وائرل

شدید ٹریفک جام میں نظم و ضبط کا خیال کس طرح رکھا جاتا ہے اس سے متعلق ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔بھارتی ریاست میزورام کے سڑک کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں شہریوں کی جانب سے ٹریفک جام میں نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے دیکھا جاسکتا…

اندازہ تھا انگلینڈ ایسی ہی دلیرانہ کرکٹ کھیلے گا، محمد رضوان

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ ہمیں اندازہ تھا انگلینڈ ایسی ہی دلیرانہ کرکٹ کھیلے گا۔راولپنڈی میں جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں محمد رضوان نے کہا کہ ایسا ٹارگٹ ملنے کے بعد ہدف کی طرف جانے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں…

فوج اور عدلیہ کے ساتھ تلخیاں کم کرنا چاہتے ہیں، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم فوج اور عدلیہ کے ساتھ تلخیاں کم کرنا چاہتے ہیں۔چوہدری پرویز الہٰی اور مونس الہٰی سے ملاقات کے بعد زمان پارک میں میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ ہم جو تعلقات…

لندن: 44 سال علم کے موتی بکھیرنے کے بعد سب سے بڑا عربی کتب خانہ بند ہونے کے قریب

لندن میں واقع سب سے پرانا عربی کتب خانہ ناقابل برداشت اخراجات کی وجہ سے 44 سال بعد بند ہونے والا ہے۔’الساقی کتاب گھر‘ کو پہلے بھی نامساعد حالات کا سامنا رہ چکا ہے جب دوسری خلیجی جنگ کے دوران یہاں حملہ ہوا اور کتب خانے کی کھڑکیاں توڑی…

عمران خان کی اسمبلیوں کی تحلیل پر ایک اور مشاورتی بیٹھک

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے اسمبلیوں کی تحلیل پر لاہور میں مشاورت کی ہے۔عمران خان کی زیر صدارت زمان پارک میں پی ٹی آئی لاہور کے ارکان اسمبلی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں حماد اظہر، سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال،…

وزیراعلیٰ پنجاب نے ہیلتھ کارڈ کے واجبات کی ادائیگی کیلئے وزیراعظم کو خط لکھ دیا

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے ہیلتھ کارڈ کے واجبات کی ادائیگی کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔لاہور میں چوہدری پرویز الہٰی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں ہیلتھ کارڈ پروگرام پر بریفنگ دی گئی۔دوران اجلاس…

لانڈھی میں کمسن بچی کے ساتھ زیادتی و قتل کیس کے ملزم کی شناخت ہوگئی

کراچی کے علاقے لانڈھی میں کمسن بچی کے اغوا، زیادتی، تشدد اور قتل کیس میں ملزم کی شناخت ہوگئی تاہم اسے تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا۔ذرائع  کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت اس کے بھائی اور بیٹے کے ڈی این اے سیمپلز سے ہوئی، مجموعی طور پر 100 سے…

پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کو نئی سفارتی ذمہ داریاں تفویض

پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کو نئی سفارتی ذمہ داریاں دے دی گئیں۔برطانوی ہائی کمیشن سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کرسچن ٹرنر کو فارن، کامن ویلتھ اور ڈیولپمنٹ آفس لندن میں ڈائریکٹر جنرل جیوپولیٹیکل تعینات کر دیا گیا…

شاہراہ کاغان پر پہاڑی سے گر کر زخمی ہونے والا تیندوا مرگیا

مانسہرہ میں شاہراہ کاغان پر پہاڑی سے گر کر زخمی ہونے والا تیندوا مر گیا۔محکمہ وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ زخمی تیندوے کو مانسہرہ کے قریبی وائلڈ لائف اسٹیشن پہنچایا گیا تھا۔ وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ زخمی تیندوے کو زخم زیادہ آئے جس کی وجہ سے…