جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Tag

Jang

بھارتی خواتین کرکٹرز کی ڈانس ویڈیو وائرل

بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم نے کھیل میں کمال کے ساتھ ساتھ ڈانس میں دھمال کر دکھایا۔پہلا خواتین انڈر۔19 کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے کے بعد بھارتی کھلاڑیوں نے انوکھے انداز میں جشن منایا۔بھارتی کھلاڑیوں کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔بشکریہ…

وفاقی سیکریٹریٹ افسران کی تنخواہوں میں غیر منصفانہ فرق ختم کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ سے مشاورت کے بعد وفاقی سیکریٹریٹ کے افسران کی تنخواہوں میں موجود غیر منصفانہ فرق ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔گریڈ 17 سے 22 کے وفاقی سیکریٹریٹ کے وہ افسران جو گزشتہ فیصلے سے ایگزیکٹو الاؤنس سے محروم رہے، ان…

تفتیشی ٹیمیں دھماکہ کرنے والے کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہ کرسکیں

تفتیشی ٹیمیں پشاور پولیس لائنز میں دھماکہ کرنے والے خودکش حملہ آور کے بارے میں ابھی تک کچھ بھی معلوم نہ کرسکیں، حملہ آور کہاں سے اور کیسے ریڈ زون میں قائم پولیس لائنز میں داخل ہوا؟ اس حوالے سے بھی تحقیقات میں تاحال کوئی پیشرفت نہیں…

دھماکے کے خلاف پشاور میں پولیس اہلکاروں کا احتجاجی مظاہرہ

پشاور پولیس لائنز میں ہونے والے دھماکے کے خلاف پولیس اہلکاروں نے پشاور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔احتجاجی مظاہرے میں پولیس اہلکاروں سمیت سول و سماجی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس پر…

صنعتکار محمد لاکھانی پر حملے کا مقدمہ پاک کالونی تھانے میں درج

صنعت کار محمد لاکھانی پر حملے کا مقدمہ پاک کالونی تھانے میں درج کرلیا گیا۔کراچی پولیس کے مطابق محمد لاکھانی کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیے گئے مقدمے میں  اقدام قتل کی دفعات شامل ہیں۔محمد لاکھانی کی ایف آئی آر کے متن کے…

عمران خان ملک میں دہشتگردی کے سہولت کار ہیں، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان ملک میں دہشتگردی کے سہولت کار ہیں۔ ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستانی معیشت کا قاتل اور مہنگائی کا مجرم تقریروں سے مظلوم نہیں بن سکتا۔عمران خان کو ہدف تنقید…

ممنوعہ فنڈنگ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ پی ٹی آئی کی اپیل پر کل محفوظ فیصلہ سنائے گی

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی اپیل پر اسلام آباد ہائیکورٹ کل محفوظ فیصلہ سنائے گی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کا تین رکنی لارجر بینچ فیصلہ سنائے گا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بینچ نے11 جنوری کو فیصلہ محفوظ…

کراچی: کمسن طالب علم پر تشدد، نجی اسکول کی رجسٹریشن معطل، جرمانہ عائد

کراچی کے علاقے کورنگی کے نجی تعلیمی ادارے السحر اسکول میں ساتویں جماعت کے طالب علم پر استانی کی جانب سے کیے گئے تشدد پر نجی اسکول کی رجسٹریشن معطل کردی گئی۔اسکول انتظامیہ پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے اسے طالب علم کے علاج کے تمام…

پی ٹی اے نے توہین آمیز مواد کی وجہ سے وکی پیڈیا کی سروسز ڈی گریڈ کردیں

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے توہین آمیز مواد کو بلاک نہ کرنے کی وجہ سے ملک میں وکی پیڈیا سروسز ڈی گریڈ کردی ہیں۔قابل اطلاق قانون اور عدالتی معلم (احکامات) کے تحت نوٹس جاری کرکے مذکورہ مواد کو بلاک کرنے  کیلئے وکی پیڈیا…

نجم سیٹھی نے بابر اعظم کو آئی سی سی ایوارڈز دے دیے

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے بابر اعظم کو ان کے ایوارڈز دے دیے۔ واضح رہے کہ بابر اعظم آئی سی سی مینز کرکٹر آف دی ایئر (سر گیری سوبرز ٹرافی) کے ساتھ ساتھ ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتنے میں…

فواد چوہدری کی رہائی پر بھائی فیصل چوہدری کا جذبات کا اظہار

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما فواد چوہدری کی جیل سے رہائی پر بھائی فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے اللّٰہ کا شکر ادا کیا۔اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فیصل چوہدری نے جذباتی انداز میں کہا کہ فواد چوہدری کی رہائی…

لیاری گینگ وار کا سربراہ عزیر بلوچ ایک اور کیس میں بری

کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے لیاری گینگ وار کے سربراہ عزیر بلوچ ایک اور کیس میں بری کردیا۔ عزیر بلوچ کو اقدام قتل اور دھماکا خیز مواد کے کیس میں بری کیا گیا۔ استغاثہ عزیر بلوچ پر ایک اور مقدمہ میں الزامات ثابت کرنے میں ناکام…

تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز کے کرایوں میں 8 فیصد اضافہ

پاکستان ریلویز نے تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز کے کرایوں میں 8 فیصد اضافہ کردیا ہے۔حکام پاکستان ریلویز کے مطابق ٹرینوں کے کرایوں میں 8 فیصد کا اضافہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔حکام کے مطابق ڈیزل کی قیمتوں میں 15فیصد اضافے کے باوجود کرایوں…

فواد چوہدری کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے فواد چوہدری کی ضمانت منظور کی تھی۔پی ٹی آئی کارکنوں کی بڑی تعداد فواد چوہدری کے استقبال کیلئے…

آئی سی سی ایوارڈز دیتے ہوئے نجم سیٹھی اور بابر اعظم کی دلچسپ گفتگو

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمٹ کمیٹی نجم سیٹھی اور بابراعظم کے درمیان آئی سی سی ٹرافی دینے کے دوران دلچسپ گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے کہا کہ 4 سال قبل ایک دوست نے کہا تھا کہ بابر اعظم…

بعض لوگ آسانی سے کہہ دیتے ہیں آپریشن مسئلے کا حل ہے، مفتی عبدالشکور

وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے کہا ہے کہ ہمارے اوپر یہ جنگ مسلط کی گئی ہے، بعض لوگ آسانی سے کہہ دیتے ہیں آپریشن اس مسئلے کا حل ہے۔قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں مفتی عبدالشکور نے کہا کہ پوچھتا ہوں ہم کب تک اس آگ میں جلتے رہیں…

ہنگری یورپ کا کرپٹ ترین ملک بن گیا، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل

ہنگری یورپ کا سب سے کرپٹ ملک بن گیا، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے دنیا کے کرپٹ ترین ممالک کی فہرست جاری کر دی۔ہنگری اور بیلجیئم کے درمیان کرپشن اور دیگر قانونی معاملات پر تنازع جاری ہے جس کی وجہ سے ہنگری کے اربوں یورو کے اثاثے منجمد کر دیے…

مصباح نے مکی آرتھر کی متوقع تقرری کو پاکستان کرکٹ پر طمانچہ قرار دے دیا

سابق کپتان اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے مکی آرتھر کی متوقع تقرری کو پاکستان کرکٹ پر طمانچہ قرار دے دیا۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مکی آرتھر کے ساتھ معاہدہ کرنے کے لیے کوشاں ہے۔تاہم اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران اظہارِ خیال…

جماعت اسلامی کا 10 فروری سے مہنگائی کے خلاف مارچ کا اعلان

جماعت اسلامی نے سراج الحق کی قیادت میں 10 فروری سے لاہور سے اسلام آباد مہنگائی کے خلاف مارچ کا اعلان کر دیا۔جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم نے کہا کہ عوام آئی ایم ایف کی شرائط پر مزید کسی قربانی دینے کو تیار نہیں ہیں۔انہوں نے…

ہم نے بطور ریاست طالبان کے اقتدار پر جشن منایا، محسن داوڑ

رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے کہا ہے کہ ہم نے بطور ریاست افغان طالبان کے اقتدار پر جشن منایا۔قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں محسن داوڑ نے کہا کہ شہداء کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، پوچھتا ہوں حکومتی دعوؤں کے باوجود دہشت گردی کا…