بدھ 9؍رجب المرجب 1444ھ یکم؍فروری 2023ء

تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز کے کرایوں میں 8 فیصد اضافہ

پاکستان ریلویز نے تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز کے کرایوں میں 8 فیصد اضافہ کردیا ہے۔

حکام پاکستان ریلویز کے مطابق ٹرینوں کے کرایوں میں 8 فیصد کا اضافہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

حکام کے مطابق ڈیزل کی قیمتوں میں 15فیصد اضافے کے باوجود کرایوں میں 8 فیصد اضافہ کیا، ٹرینوں کے کرایوں کو معقول کرنا از حد ضروری اور ناگزیر ہو چکا ہے۔

پاکستان ریلویز نے واضح کیا کہ گرین لائن ٹرین کے کرائے میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.