بدھ 9؍رجب المرجب 1444ھ یکم؍فروری 2023ء

گھر پر فواد چوہدری کا استقبال کیسے ہوا؟ اہلیہ نے تصویر شیئر کردی

الیکشن کمیشن کے خلاف نفرت پھیلانے کے کیس میں گرفتار ہونے والے فواد چوہدری کو رہائی مل گئی۔ جس کے بعد اہلیہ حبا فواد نے سوشل میڈیا پر ٹوئٹس کرتے ہوئے اپنی خوشی کا بھرپور اظہار کیا۔ 

اپنے ایک ٹوئٹ میں حبا فواد نے ’وکٹری‘ لکھا اور ساتھ میں وہ تصویر شیئر کی جس میں وہ وکٹری سائن  بنارہی ہیں۔ 

اسی طرح انہوں نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اس طرح فواد چوہدری کا استقبال کیا ہے۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو آج اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔

اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے فواد چوہدری کی مشروط ضمانت منظور کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.