ویڈیو, جب پیراگلائیڈر بجلی کی تاروں میں جا الجھا , دورانیہ 0,32

📹 Watch video
شمالی انڈیا کے قصبے منڈی میں زمین سے تقریباً 76 میٹر بلندی پر ہائی وولٹیج بجلی کی تاروں پر پھنس جانے والے ایک روسی پیرا گلائیڈر کو تقریباً تین گھنٹے کے آپریشن کے بعد اتار لیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ اس نے ہماچل پردیش کے علاقے ’بیر بلنگ‘ سے پرواز بھری تھی، جو پیرا گلائیڈنگ کے لیے ایک مقبول مقام ہے۔ حکام نے اسے بحفاظت نیچے اتارنے کے لیے ہائیڈرولک کرین اور ایک عارضی ٹرالی کا استعمال کیا، جس کے بعد اسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
بشکریہ بی بی سی اردو