cctv grindr hookup tampa best place for discreet hookups married hookup Roosevelt New Jersey best hookup subredduts hookup Longmeadow

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

PTI کی 9 حلقوں کے ضمنی الیکشن کا شیڈول فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریکِ انصاف کی 9 حلقوں کے ضمنی الیکشن کا شیڈول فوری معطل کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔

عدالتِ عالیہ کے جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی کی 9 حلقوں کے ضمنی الیکشن کا شیڈول معطل کرنے کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے۔

جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری سے استفسار کیا کہ الیکشن کا شیڈول معطل کرنے کی قانونی وجہ کیا ہے؟ آپ ایک الیکشن روکنے کی استدعا کر رہے ہیں اس کا کوئی قانونی جواز بتائیں، قومی اسمبلی کی نشستیں خالی ہوئیں تو الیکشن کمیشن نے الیکشن کا اعلان کیا۔

پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے جواب دیا کہ استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کے خلاف درخواست زیرِ سماعت ہے، ہم تو الیکشن لڑنے کے لیے تیار ہیں، 123 حلقوں میں الیکشن کرائیں۔

جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ 123 حلقوں میں بھی الیکشن ہو جائے گا پہلے یہ تو ہونے دیں، پی ٹی آئی پہلے یہ ضمنی الیکشن لڑے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست کی سماعت 16 اگست تک ملتوی کر دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.