بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آرمی چیف سے عراقی بحریہ کے کمانڈر کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے عراقی بحریہ کے کمانڈر نے ملاقات کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان عراق کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ دہشت گردی ایک عالمی خطرہ ہے۔

پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ دہشت گردی خطے کو عدم استحکام کا شکار کرتی ہے، اس سے نمٹنے کے لیے بھرپور جواب کی ضرورت ہوتی ہے۔

عراقی بحریہ کے کمانڈر نے بلوچستان میں ہیلی کاپٹر حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر آرمی چیف سے اظہار تعزیت کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.