بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان کا ڈس انفولیب کو ایکسپوز کرنے کا دعویٰ غلط نکلا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا ڈس انفولیب کو ایسپکوز کرنے سے متعلق دعویٰ غلط نکلا۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں دعویٰ کیا ہے کہ ان کے سوشل میڈیا کے جنونی نوجوانوں نے یورپ کی سب سے بڑی ڈس انفولیب کو ایکسپوز کیا۔

عمران خان نے کہا کہ آج پورے پاکستان میں وفاق کی علامت پی ٹی آئی ہے، سب سے بڑا ووٹ بینک پی ٹی آئی کا ہے، ہمارے خلاف پھر سازش کی جارہی ہے۔

عمران خان کے دعوے کے برعکس حقیقت یہ ہے کہ ڈس انفولیب بذات خود ایک ادارہ ہے جو فیک خبروں کے نیٹ ورک کو ایکسپوز کرتا ہے۔

 یاد رہے کہ ڈس انفولیب نے فیک نیوز کے سب سے بڑے بھارتی نیٹ ورک کو بے نقاب کیا تھا جو برسلز اور جنینوا میں بیٹھ کر فیک نیوز گھڑتے تھے اور ان خبروں کو 750 ویب سائٹس کے ذریعے دنیا کے 97 ممالک کے اندر پھیلا دیا جاتا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.