hookup Colmar gay vegas hookup hookup sites like craigslist carolina sweets hookup hotshot

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

PTI کا جلسے کی اجازت نہ ملنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر علی نواز اعوان نے فاطمہ جناح پارک میں جلسےکی اجازت نہ دینے پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر علی نواز اعوان نے درخواست دائر کر دی جس میں ان کا موقف ہے کہ لاہور میں جلسے کی بڑی اسکرین پر لائیو براڈ کاسٹ کی اجازت دی جائے۔

پی ٹی آئی کی درخواست میں وزارت داخلہ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈی سی نے 21 اپریل کو فاطمہ جناح پارک میں اکٹھا ہونے کی درخواست پر فیصلہ نہیں کیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے عدالت سے استدعا کی ہے فاطمہ جناح پارک میں اسکرین پر لاہور جلسہ دکھانے کی اجازت دی جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.