ویڈیو, نئے صوبوں کا معاملہ: سندھ میں سیاسی جماعتیں آمنے سامنے , دورانیہ 2,57

📹 Watch video
سندھ کی تقسیم اور نئے صوبوں کے قیام کی بحث ایک بار پھر سیاسی محاذ آرائی کا سبب بن رہی ہے۔ کراچی میں وحدتِ سندھ مارچ کے ذریعے قوم پرست جماعتوں نے سندھ کی جغرافیائی وحدت کے تحفظ کا مطالبہ کیا، جبکہ پیپلز پارٹی نے بھی تقسیم کی مخالفت کی ہے۔ دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان نئے انتظامی یونٹس کو وقت کی ضرورت قرار دیتی ہے۔ آئینی طریقۂ کار، سیاسی اختلافات اور سندھ کی تاریخی شناخت کے تناظر میں یہ بحث اب سڑکوں تک پہنچ چکی ہے۔ ریاض سہیل اور محمد نبیل کی رپورٹ
بشکریہ بی بی سی اردو