جمعرات، 26 نومبر، 2026 · 17 جمادی الثانی، 1448 ہجری

پنجاب اور کے پی میں شدید دھند، موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر ٹریفک متاثر

پاکستان
پنجاب اور کے پی میں شدید دھند، موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر ٹریفک متاثر

ایم ون پشاور سے رشکئی، ایم فور پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد اور ایم الیون لاہور سے سمبڑیال تک ٹریفک کے لیے بند ہے/ فائل فوٹو

پنجاب اور خیبرپختونخوا ( کے پی) کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر ٹریفک متاثر ہوگئی۔

ایم ون پشاور سے رشکئی، ایم فور پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد اور ایم الیون لاہور سے سمبڑیال تک ٹریفک کے لیے بند ہے۔

یہ بھی پڑھیں

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کا راج برقرار

فضائی آلودگی میں لاہور کا پہلا نمبر، آئندہ 3 روز صورتحال مزید بدترین ہونے کا خدشہ

دوسری جانب پنجاب کے کئی اضلاع میں فضائی آلودگی بڑھ گئی ہے جبکہ دنیا کے بڑے شہروں آج پھر لاہور آلودگی کے لحاظ سے سرفہرست ہے۔

گوجرانوالہ میں صبح 7 بجے پارٹیکولیٹ میٹر کی تعداد 514، فیصل آباد میں 429، ملتان میں 422، سرگودھا میں 384 اور لاہور میں362 ریکارڈ کی گئی ہے۔

بشکریہ جیو نیوز