جمعرات، 26 نومبر، 2026 · 17 جمادی الثانی، 1448 ہجری

خلا میں بھی دیسی کھانوں کا راج، پاکستانی خلا نورد کیلئے 100 سے زائد اقسام کے خصوصی کھانوں کا اہتمام

پاکستان
خلا میں بھی دیسی کھانوں کا راج، پاکستانی خلا نورد کیلئے 100 سے زائد اقسام کے خصوصی کھانوں کا اہتمام

چین کے خلائی اسٹیشن پر پاکستانی مہمان کے لیے حلال کھانوں کا اہتمام ہے

چین کے خلائی اسٹیشن پر اب خلا باز صرف ستاروں سے ہی لطف اندوز نہیں ہوں گے بلکہ دیسی کھانوں کا مزہ بھی لیں گے، پاکستانی خلا باز کے لیے خصوصی طور پر 100 سے زائد اقسام کے حلال کھانے تیار کیے گئے ہیں۔

گزشتہ روز چین سے شنزو 24 مشن پر روانہ ہونے والے تین خلا بازوں میں ایک پاکستان کے ذیشان علی بھی ہیں، جن کے لیے خلا میں خصوصی طور پر دیسی کھانوں کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔

پاک چین دوستی کہکشاؤں تک جاپہنچی، پاکستانی خلا باز ذیشان علی چینی خلا بازوں کیساتھ خلا میں پہنچ گئے

اس خصوصی مینیو میں بیف نہاری، لیمب قورمہ، چنے اور چکن بٹر جیسے لذیذ پکوان شامل ہیں، خلائی اسٹیشن پر چھ افراد کے لیے خصوصی ڈنر کا اہتمام کیا گیا ہے، جہاں پاکستانی ذائقوں کی خوشبو زمین سے ہزارو ں کلومیٹر دور خلا میں بھی پہنچے گی۔

پاکستانی اور چینی خلا باز تقریباً ایک ہفتے تک خلا میں رہیں گے جہاں وہ مختلف قسم کے سائنسی تجربات اور ٹیکنالوجی ٹیسٹ انجام دیں گے۔

بشکریہ جیو نیوز