بدھ، 25 نومبر، 2026 · 16 جمادی الثانی، 1448 ہجری

وزیراعلیٰ پنجاب کا ہر ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں کینسر اسپتالوں کی تعمیر کا اعلان

پاکستان
وزیراعلیٰ پنجاب کا ہر ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں کینسر اسپتالوں کی تعمیر کا اعلان

اسکرین گریب

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہر ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں کینسر اسپتالوں کی تعمیر کا اعلان کردیا۔

لاہور میں یونیورسٹی کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بلا تفریق صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات کیے اور میرٹ کو پروموٹ کیا، گزشتہ سال 10کروڑ لوگوں نے سرکاری اسپتالوں سے مفت علاج کروایا، ڈاکٹرز کو جتنی تنخواہ دی جائے کم ہے۔

پہلے پنجاب جادو ٹونے پر چلتا تھا، سڑکوں پردھول اڑتی تھی، آج تمام صوبوں کیلئے ٹرینڈسیٹر ہے: مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیر صحت گواہی دیں گے کہ آج تک کسی کو ڈاکٹر لگانے کی سفارش نہیں کی، ان کا کام ہے کہ سفارش کے بغیر جاب ملے۔

وزیر اعلیٰ نے ایک بار پھر خواتین کے تحفظ کو اپنی ریڈلائن قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ خواتین کیخلاف تشدد کرنے والوں کو نہیں بخشتی، سسٹم بنادیا ہے تاکہ خواتین کو ہراسانی کیخلاف رپورٹ کرنے میں آسانی ہو۔

بشکریہ جیو نیوز