ایم کیو ایم کا 29 نومبر کو شاہراہ فیصل پر ریلی نکالنے کا فیصلہ، کمشنر کو درخواست دیدی

فائل فوٹو
ایم کیوایم پاکستان نے 29 نومبرکو کراچی میں ریلی کی اجازت کے لیے درخواست جمع کروادی۔
ایم کیو ایم نے 29 نومبر کو نئے انتظامی یونٹس سے متعلق شاہراہ فیصل پر ریلی نکالنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلسے میں پارٹی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر طحہ احمد خان نے ریلی کی اجازت کیلئے کمشنر کراچی کو درخواست دے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں
پی پی، ایم کیو ایم کے وفود کی آج ہونیوالی ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال متوقع
زور زبردستی سندھ کی تقسیم ہوئی توکراچی کی سڑکوں پر خون بہےگا، بلاول کا انتباہ
ایم کیو ایم نے درخواست میں جلسے کے پُرامن انعقاد کے لیے انتظامی اور سکیورٹی تعاون کی بھی درخواست کی جب کہ جلسے کے دوران تمام قانونی ضوابط اور سکیورٹی پروٹوکولز کی پابندی کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔
اس حوالے سے ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ شاہراہ فیصل پر ریلی کے بعد مزار قائد سے متصل باغِ جناح میں عوامی جلسہ ہوگا۔
بشکریہ جیو نیوز