ویڈیو, کراچی میں زیر تعمیر عمارت گرنے سے ایک شخص ہلاک، ریسکیو آپریشن جاری , دورانیہ 1,45

📹 Watch video
کراچی کے علاقے بلوچ کالونی میں شاہراہ فیصل کے قریب ایک چھ منزلہ زیر تعمیر عمارت کے گرنے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے، جبکہ آٹھ افراد کو ملبے کے نیچے سے زندہ نکال لیا گیا ہے۔ ریسکو 1122 سندھ کے ترجمان حسان الحسیب نے بی بی سی اردو کو بتایا کہ ریسکیو اہلکاروں نے آٹھ افراد کو ملبے کے نیچے سے زندہ نکالا ہے اور ابھی مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ برقرار ہے۔
بشکریہ بی بی سی اردو