چیئرمین پی ٹی آئی نے نئے صوبوں کے قیام کیلئے صوبائی حکومتوں کی قرار داد لازم قرار دیدی

فائل فوٹو
اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے نئے صوبوں کے قیام کے لیے صوبائی حکومتوں کی قرارداد لازم قرار دے دی۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ریفرنڈم آئینی ترمیم کا متبادل نہیں ہوسکتا، کسی بھی نئے صوبے کے قیام کےلیے صوبائی حکومتوں کی دو تہائی اکثریت کی حمایت چاہیے ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں سے بھی مشورہ کریں گے اور پھر عمران خان سے ہدایت لے کر لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
بیرسٹر گوہر نے صوبوں پر پی پی اور مسلم لیگ (ن) کے وزراکے اختلافی بیانات کو نورا کشتی قرار دیدیا۔
بشکریہ جیو نیوز