پیر، 23 نومبر، 2026 · 14 جمادی الثانی، 1448 ہجری

عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کی درخواست، عدالت نے بیرسٹر گوہر کو جواب جمع کروانےکی مہلت دیدی

پاکستان
عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کی درخواست، عدالت نے بیرسٹر گوہر کو جواب جمع کروانےکی مہلت دیدی

فوٹو: فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی عائد کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت 23 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان درخواست پر جواب جمع کروانے کے لیے عدالت میں پیش ہوئے۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے غلام مرتضیٰ ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے بیرسٹر گوہر کو جواب جمع کروانے کے لیے مہلت دیتے ہوئے مزید سماعت 23 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

بشکریہ جیو نیوز