پیر، 23 نومبر، 2026 · 14 جمادی الثانی، 1448 ہجری

آصف زرداری کا ایک ہی بیٹا بلاول بھٹو ہے، بلاول کا موازنہ محسن نقوی سے نہ کیا جائے: ناصرحسین شاہ

پاکستان
آصف زرداری کا ایک ہی بیٹا بلاول بھٹو ہے، بلاول کا موازنہ محسن نقوی سے نہ کیا جائے: ناصرحسین شاہ

فوٹو: فائل

سندھ کے وزیربلدیات ناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ بلاول بے نظیر کا بیٹا ہے سافٹ ویئر اپڈیٹ کرنے والی باتیں بے تکی ہیں۔

مٹیاری میں گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر ناصرحسین شاہ نے کہا بلاول اسلام آبادگئے تو کہا گیا ان کا سافٹ ویئر اپڈیٹ ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا آصف زرادری کا ایک ہی بیٹا ہے اور وہ بلاول بھٹو ہے، اس کی ہی بات چلےگی، بلاول کا موازنہ محسن نقوی سے نہ کیا جائے۔

ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ ایک ہے ایک ہی رہےگا، پیپلزپارٹی ریفرنڈم سے نہیں گھبراتی،کراچی کے اردو بولنے والے بھائیوں نے فیصلہ دیدیاکہ سندھ کی تقسیم نہیں ہوگی۔

یاد رہے کہ وزیراعظم کے مشیر اور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا تھا کہ آصف علی زرداری کا ایک بیٹا نئے صوبوں کے حق میں جبکہ دوسرا اس کی مخالفت کر رہا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام 'جرگہ' میں میزبان سلیم صافی کو انٹرویو دیتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا تھا کہ محسن نقوی نے نئے صوبوں کی بحث شروع کی ہے جبکہ بلاول بھٹو نئے صوبوں کی مخالفت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا صدر زرداری کو چاہیے کہ وہ دونوں بیٹوں کو سمجھائیں کہ صوبوں کی بحث کو آلودہ کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

ریفرنڈم سے متعلق پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نےکوئی گفتگو نہيں کی: شیری رحمان

آصف زرداری کا ایک بیٹا صوبوں کے حق میں دوسرا مخالف ہے: رانا ثنا

بشکریہ جیو نیوز