پیر، 23 نومبر، 2026 · 14 جمادی الثانی، 1448 ہجری

نئے سال کے شروع میں نئے صوبوں کامعاملہ حل ہوجائے گا: خواجہ آصف

پاکستان
نئے سال کے شروع میں نئے صوبوں کامعاملہ حل ہوجائے گا: خواجہ آصف

فوٹو: فائل

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نئے صوبوں سے متعلق معاملہ زیادہ لمبا نہیں چلے گا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ نئے سال کے شروع میں نئے صوبوں کامعاملہ حل ہوجائے گا، جلد ایسی کوئی شکل سامنے آجائے گی جوسب کوقبول ہوگی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ آئین میں ریفرنڈم کی گنجائش ہے اور آئینی ترامیم کا طریقہ کار بھی درج ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریفرنڈم نئے سال کے شروع میں ہوسکتا ہے حتمی وقت نہیں بتاسکتا، ریفرنڈم سے متعلق دیگر اسٹیک ہولڈرز سے رابطے جاری ہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جوبھی کیاجارہا ہے اس کے مثبت نتائج ہوں گے، صوبوں کے قیام سے متعلق جوبھی دستاویز ہوگی وہ مشترکہ ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ 18ویں ترمیم پر من و عن عمل درآمد ہوتا توآج یہ بحث نہ ہوتی، 18ویں ترمیم کی روح نکالی جاچکی ہے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ ملک بھر میں صوبے بنیں،کتنے بنیں گے یہ معلوم نہیں۔

بشکریہ جیو نیوز