پیر، 23 نومبر، 2026 · 14 جمادی الثانی، 1448 ہجری

پی پی، ایم کیو ایم کے وفود کی آج ہونیوالی ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال متوقع

پاکستان
پی پی، ایم کیو ایم کے وفود کی آج ہونیوالی ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال متوقع

ذرائع کے مطابق ملاقات دوپہر ڈیڑھ بجے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں ہوگی۔ فوٹو فائل

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کا وفد آج سندھ اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے وفد سے ملاقات کرے گا جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات دوپہر ڈیڑھ بجے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں ہوگی۔

پیپلزپارٹی کی جانب سے وفد میں ضیاء لنجار، ناصر شاہ، وقار مہدی اور دیگر رہنما شامل ہوں گے جبکہ ایم کیو ایم کی نمائندگی فاروق ستار، علی خورشیدی اور دیگر رہنما کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران ملک اور صوبے کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی جانب سے ایم کیو ایم کو 29 نومبر کو ہونے والی ریلی ملتوی کرنے کی درخواست کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

بشکریہ جیو نیوز