مدینہ سے ملتان کی پرواز میں 80 سالہ مسافر کا انتقال، طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

فوٹو: فائل
نجی ائیر لائن کی مدینہ سے ملتان کی پرواز پی ایف 763 میں 80 سالہ مسافر کا انتقال ہوگیا۔ مسافر کی جان بچانے کی کوشش میں پرواز نے کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔
پرواز پاکستان کی فضائی حدود میں آواران کے قریب تھی کہ 80 سالہ مسافر شیخ محمد عالم کی طبیعت خراب ہوئی جس پر پائلٹس نے اے ٹی سی کو آگاہ کرکے پرواز کا رخ کراچی کی طرف موڑا۔
جناح ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے بعد پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کی میڈیکل ٹیم نے طیارے میں پہنچ کر مسافر کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی کوشش کی تاہم ڈاکٹرز کے مطابق دل کا دورہ پڑنے کے باعث مسافر کا انتقال ہوچکا تھا۔
ملتان کے شیخ محمد عالم نے حالیہ سفر میں عمرے کی سعادت حاصل کی تھی۔
بشکریہ جیو نیوز