پیر، 23 نومبر، 2026 · 14 جمادی الثانی، 1448 ہجری

پی پی جعلی ڈومیسائل کے ذریعے نوجوانوں کا حق مار رہی ہے، نئے صوبوں کے قیام سے روزگار کے مواقع مہیا ہونگے: مصطفیٰ کمال

پاکستان
پی پی جعلی ڈومیسائل کے ذریعے نوجوانوں کا حق مار رہی ہے، نئے صوبوں کے قیام سے روزگار کے مواقع مہیا ہونگے: مصطفیٰ کمال

فوٹو: فائل

وفاقی وزیر اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سید مصطفیٰ کمال نے نئے صوبوں کے قیام کو ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر قرار دیدیا۔

کراچی کے مختلف علاقوں کے دورے اور خطاب کے دوران مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ بڑھتی آبادی اور بنیادی سہولتوں کی عدم فراہمی ملک کو معاشی طور پر مفلوج کررہی ہے۔

انہوں نے کہا پیپلزپارٹی جعلی ڈومیسائل کے ذریعے نوجوانوں کا حق مار رہی ہے، نئے صوبوں کے قیام سے بہترین تعلیم اور روزگار کے مواقع مہیا ہونگے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ انہوں نے کراچی شہر کو "را" کے تسلط سے آزاد کروایا ہے، تمام زبانیں بولنے والوں کی جان، مال، عزت کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا وفد آج سندھ اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے وفد سے ملاقات کرے گا جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔

پی پی، ایم کیو ایم کے وفود کی آج ہونیوالی ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال متوقع

ریفرنڈم سے متعلق پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نےکوئی گفتگو نہيں کی: شیری رحمان

بشکریہ جیو نیوز