پیر، 23 نومبر، 2026 · 14 جمادی الثانی، 1448 ہجری

وزیراعظم کا دورہ ماسکو، پاکستان اور روس کے درمیان 15 سے 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے

پاکستان
وزیراعظم کا دورہ ماسکو، پاکستان اور روس کے درمیان 15 سے 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے

فوٹو: فائل

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ ماسکو کے دوران پاکستان اور روس کے درمیان 15 سے 16 معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

روس میں پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے روسی میڈیا سے گفتگو میں شہباز شریف کے دورہ روس کو انتہائی تاریخی قرار دیا۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ وزیراعظم کی توجہ دوطرفہ سیاسی تعلقات کے ساتھ تجارت، عوامی روابط، ثقافت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر ہے، اسی لیے ان شعبوں سے متعلق مختلف معاہدے کیے جائیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف 30 نومبر سے روس کا پہلا سرکاری 3 روزہ دورہ کریں گے جس کا مقصد دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے اور توانائی و سرمایہ کاری کے معاہدوں کو آگے بڑھانا ہے۔

بشکریہ جیو نیوز