اتوار، 22 نومبر، 2026 · 13 جمادی الثانی، 1448 ہجری

پنجاب اور کے پی میں شدید دھند کے باعث موٹر ویز کئی مقامات پر بند

پاکستان
پنجاب اور کے پی میں شدید دھند کے باعث موٹر ویز کئی مقامات پر بند

لاہور میں پارٹیکولیٹ میٹر کی تعداد 489 ریکارڈ کی گئی جبکہ 245 پارٹیکولیٹ میٹر کے ساتھ دلی دوسرے نمبر پر ہے/ فائل فوٹو

پنجاب اور خیبرپختونخوا (کے پی ) میں شدید دھند اور حد نگاہ متاثر ہونے کے باعث موٹرویز کے مختلف سیکشنز کو بند کردیا گیا ہے۔

دھند کی وجہ سے موٹروے ایم 1 پر مین ٹول پلازہ پشاور سے رشکی تک ٹریفک کیلئے معطل ہے۔

ایم 2 لاہور سے ہرن مینار، ایم 3 لاہور سے جڑانوالہ اور ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم اور لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 بھی بند کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شدید دھند کے باعث کئی مقامات پر موٹرویز ٹریفک کیلئے بند

پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں دھند کا راج، موٹرویز ٹریفک کیلئے بند

فضائی آلودگی کے لحاظ لاہور آج بھی سرفہرست

دوسری جانب فضائی آلودگی کے لحاظ سے دنیا کے بڑے شہروں میں لاہور آج پھر پہلے نمبر پر ہے۔

لاہور میں پارٹیکولیٹ میٹر کی تعداد 489 جبکہ 245 پارٹیکولیٹ میٹر کے ساتھ دلی دوسرے نمبر پر ہے۔

مزید برآں پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں 556، بہاولپور میں 463، سرگودھا میں 382 اور ملتان میں 255 پارٹیکولیٹ میٹر ریکارڈ کیے گئے۔

بشکریہ جیو نیوز